آئی بی سی سی کا 24/7 کسٹمر کیئر ڈیسک کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے مخصوص ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے درخواست دہندگان کو بغیر کسی رُکاوٹ کے مدد فراہم کرنے کے لیے ایک کسٹمر کیئر ڈیسک (سی سی ڈی) کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ نیا اقدام روایتی ای میل اور فون سپورٹ کی جگہ لے گا، جو پہلے کام کے اوقات تک محدود تھے۔
اب درخواست دہندگان بلاتعطل امداد کو یقینی بناتے ہوئے، کسی بھی وقت اپنے سوالات اور خدشات پیش کر سکتے ہیں۔
محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر فوری تعیناتی کے لیے انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی سی ڈی صارفین کو معاون دستاویزات منسلک کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے، جس سے مسائل حل کرنے کے عمل کو زیادہ مؤثر اور ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
عوامی خدمت کے لیے ایک فعال انداز اپناتے ہوئے آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکایات اور ان کے بروقت حل کی نگرانی ذاتی طور پر کر رہے ہیں۔
یہ اقدام کسٹمر سپورٹ کو بہتر بنانے اور درخواست دہندگان کے خدشات کو دور کرنے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آئی بی سی سی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سی سی ڈی کی 24 گھنٹے سروس کے آغاز کے ساتھ آئی بی سی سی کا مقصد رسائی، کارکردگی اور صارف کے اطمینان کو بڑھانا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے ا
پڑھیں:
کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
کراچی:کینیڈا ٹی 10 لیگ کے لیے 1300 سے زائد کرکٹرز کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
کیوی اسٹار مارٹن گپٹل نے بھی ایونٹ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 34 ملکوں کے 1135 مینز اور 235 ویمنز پلیئرز نے کینیڈین ایونٹ کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔
پاکستان سے نسیم شاہ اور اعظم خان سمیت رجسٹریشن نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
فن ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے، کیشیو مہاراج بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ٹم سیفرٹ، ٹم ساؤدی، جمی نیشام، لونگی نگیڈی، رائیلی روسو، کرس لین، جیسن ہولڈر، آندرے فلیچر، کائل مائرز، تبریز شمسی، بھانوکا راجاپکسے، ڈیوڈ مالان، اور دیگر بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ویمنز پلیئرز میں فاطمہ ثنا، لیورا ہیریس، دیندرا ڈوٹن، شبنم اسماعیل اور دیگر نے بھی رجسٹریشن کروالی ہے۔