جلاؤ گھیراؤ کیسز: مسرت و جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دونوں میاں بیوی اپنی ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر کے خلاف کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
عدالت نے وکلاء کو ہدایت کی کہ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں۔
وکلاء نے ضمانتوں پر دلائل کے لیے مہلت طلب دینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے پیش ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت میں جمشید چیمہ عدالت نے ضمانت کی
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
— فائل فوٹوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔
کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں...
شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔