غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 1660 میں قائم ہونے والی رائل سوسائٹی خود کو ’دنیا کے بہت سے ممتاز سائنسدانوں کی فیلوشپ‘ کے طور پر بیان کرتی ہے، اور عالمی سائنسی کمیونٹی میں کلیدی آواز سمجھی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی رائل سوسائٹی دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک کو سائنس دانوں کے معروف ادارے سے نکالنے کے مطالبے کے بعد رواں ہفتے ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 1660 میں قائم ہونے والی رائل سوسائٹی خود کو دنیا کے بہت سے ممتاز سائنسدانوں کی فیلوشپ کے طور پر بیان کرتی ہے، اور عالمی سائنسی کمیونٹی میں کلیدی آواز سمجھی جاتی ہے۔

اس سے قبل البرٹ آئن اسٹائن، آئزک نیوٹن، چارلس ڈارون، ڈوروتھی ہوجکن، بینجمن فرینکلن اور اسٹیفن ہاکنگ بھی اس ارکان میں شامل رہے ہیں۔ تاہم 2018 میں فیلو منتخب ہونے والے ایکس کے مالک ایلون مسک کے بارے میں اراکین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیے جانے کے بعد تنظیم نے کہا کہ اب وہ عوامی اعلانات اور فیلوز کے رویوں سے متعلق اصولوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔ نوبیل انعام جیتنے والوں سمیت 3 ہزار افراد نے گزشتہ ماہ شائع ہونے والے ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ ایلون مسک نے بے بنیاد سازشی نظریات کو فروغ دے کر سوسائٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے 2022 میں سوشل میڈیا سائٹ پر قبضہ کرنے کے بعد ایکس میں تبدیلیاں کیں۔ 53 سالہ ایلون مسک نے بار بار اپنے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹ پھیلایا ہے، جس میں کووڈ 19، ویکسین، اسقاط حمل اور دل کے مسائل کے بارے میں غلط دعوے شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایلون مسک

پڑھیں:

جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔

 سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔

مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے کے ساتھ مندر جانا ایک خوبصورت تجربہ تھا۔ ان کی کتاب خواتین کی ہمت اور حوصلے کی عکاس ہے، جس نے مجھے سکھایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔‘

یہ دورہ جیکولین کی والدہ، کم فرنینڈس، کی وفات کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکتوں میں سے ایک ہے۔ کم فرنینڈس کا 6 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ مائے مسک نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی 77ویں سالگرہ بھی منائی، جس میں قریبی 40 سے 50 افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
  • جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان
  • آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • وریندرسہواگ کی آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹرز پر تنقید
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا
  • پارک ویو سٹی اسلام آباد: رہائشیوں کا شدید احتجاج، اضافی چارجز اور ناقص سہولیات پر برہمی​