ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛رؤف حسن کیخلاف چالان مقدمہ آج بھی پیش نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے مقدمہ پر سماعت کی۔ روف حسن کیخلاف مقدمہ کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رکھا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد روف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا: ام رباب چانڈیو
ام رباب چانڈیو—ضلع دادو سے تعلق رکھنے والی ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوران سماعت ایم پی اے سردار احمد چانڈیو، ایم پی اے برہان چانڈیو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل نہ ہونے پر سماعت 9 گھنٹے بعد ملتوی کر دی گئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ام رباب چانڈیو نے کہا کہ تہرے قتل کا کیس صرف میرے گھر کا مسئلہ نہیں، میری جدوجہد ہر مظلوم کے انصاف کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، ہزاروں لوگ متاثر ہیں، عدالتی تاخیر کی وجہ سے لوگ کیسز نہیں لڑتے، ظلم کے خلاف سر پر کفن باندھ کر کھڑی ہوں عدالت انصاف کرے گی۔