UrduPoint:
2025-04-22@14:30:39 GMT

کشمیر پر اقوام متحدہ کے بیان سے بھارت اتنا برہم کیوں ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

کشمیر پر اقوام متحدہ کے بیان سے بھارت اتنا برہم کیوں ہے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) بھارت نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور ریاست منی پور کے تعلق سے بعض بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور ان کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "غلط و بے بنیاد" قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران عالمی سطح پر اپنی تازہ رپورٹ میں بھارت کا نام لے کر اس کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاست منی پور میں تشدد سے نمٹنے کے لیے "تیز" کوششوں پر زور دیا تھا۔

جموں وکشمیر میں مولانا مودودی کی تصانیف کے خلاف کریک ڈاؤن

تاہم جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں بھارت کے مستقل نمائندے ارندم باغچی نے ان کے ایسے تبصروں پر تنقید کی اور کہا کہ ان کے ریمارکس زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے کیا کہا؟

انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران وولکر ٹرک نے بھارت کا ذکر کیا اور اس زمرے میں جموں و کشمیر اور منی پور کی صورتحال کا حوالہ دیا۔

انہوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایسے سخت ترین قوانین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا، جو انسانی حقوق کی پامالی کا باعث بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، "انسانی حقوق کے محافظوں اور آزاد صحافیوں کو ہراساں کرنے لیے پابندی والے سخت قوانین کا استعمال کیا جانا قابل تشویش ہے۔ غیر قانونی نظربندیوں نے کشمیر سمیت شہری آزادیوں کو کم کیا ہے۔

"

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں متنوع مسائل کا شکار نوجوان طلبہ

انہوں نے منی پور میں تشدد اور نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے "تیز" کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا، "میں منی پور میں تشدد اور نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے بات چیت، قیام امن اور انسانی حقوق کی بنیاد پر تیز رفتار کوششوں کا مطالبہ کرتا ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی "کوششیں مذاکرات، قیام امن اور انسانی حقوق پر مبنی" ہونی چاہئیں۔

وولکر ٹرک کا کہنا تھا کہ بھارت کی جمہوریت اور ادارے اس کی سب سے بڑی طاقت رہے ہیں، جو اس کے تنوع اور ترقی کی بنیاد ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ "جمہوریت کے لیے معاشرے کے تمام سطحوں پر شرکت اور شمولیت کی مسلسل پرورش کی ضرورت ہوتی ہے۔"

بھارت کا سخت رد عمل

جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس کے موقع پر بھارتی سفیر ارندم باغچی اقوام متحدہ کے ان بیانات سے برہم دکھائی دیے اور کہا کہ چونکہ اس رپورٹ میں "بھارت کا نام لے کر ذکر کیا گیا ہے، اس لیے میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ایک صحت مند، متحرک اور تکثیری سماج کے طور پر جاری ہے۔

اور رپورٹ میں یہ بے بنیاد تبصرے زمینی حقائق سے متصادم ہیں۔"

بھارت: کشمیری رکن پارلیمان انجینیئر رشید جیل میں بھوک ہڑتال پر

بھارتی سفیر نے اس بات کو خاص طور پر اجاگر کیا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے صرف کشمیر کا نام لیا۔ باغچی نے کہا اس طرح کے بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں، جب خطے میں امن اور ترقی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے اس کے لیے کشمیر کے اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیا اور کہا کہ "خطے کی سکیورٹی بہتر ہوئی ہے، صوبائی انتخابات میں ووٹروں کی ریکارڈ تعداد رہی جبکہ سیاحت بھی عروج پر ہے اور بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کے لیے بھی یہ سال نمایاں رہا ہے۔"

بھارتی سفیر نے نئی دہلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے عوام نے "ہمارے بارے میں اس طرح کے غلط خدشات کو بار بار غلط ثابت کیا ہے۔

"

بھارتی بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان

انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق عالمی اپڈیٹ کے وسیع تر نقطہ نظر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے "ہائی کمشنر نے ایک وسیع بے چینی محسوس کی ہے، لیکن ہم عرض کریں گے کہ اس سے نمٹنے کے لیے ہائی کمشنر کو اپنے دفتر میں لگے آئینے میں ایک طویل اور سخت نظر ڈآلنے کی ضرورت ہے۔

"

اقوام متحدہ کے حکام اور دیگر عالمی ادارے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق ماضی میں سوال اٹھاتے رہے ہیں، تاہم جب بھی ایسا ہوتا ہے، تو بھارتی حکومت انہیں تسلیم کرنے یا اس میں بہتری لانے کی باتیں کرنے کے بجائے حسب معمول انہیں مسترد کر دیتی ہے۔

چند روز قبل جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے خود یہ بات کہی تھی کہ کشمیر میں امن جبری ہے، اور یہ صرف سخت سکیورٹی کی وجہ سے پر امن نظر آ رہا ہے۔"

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے زیر انتظام کشمیر میں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی بھارت کا انہوں نے منی پور کہا کہ

پڑھیں:

عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی

عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کی ملاقات ہوئی، انہوں نے وزارت داخلہ آمد پر جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر محسن نقوی نیکہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور پولیس کے افسران نے کئی امن مشنز میں بھر پور مہارت سے کامیاب کردار ادا کیا ہے، کئی برس بعد پاکستانی پولیس افسران یواین میں دوبارہ فرائض سرانجام دینا شروع کر رہے ہیں، اس وقت پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشنز کو موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

یو این کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں امن مشنز کے لئے ریجنل کورسز کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، ادارہ میں پولیس افسران کی تربیت و استعداد کار بڑھانے کے لئے تمام جدید و معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی جینڈر پالیسی کے تحت خواتین کو پاکستان کی پولیس سروس میں یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستانی پولیس افسران کی یو این میں دوبارہ بحالی پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز مشکل حالات میں بھی امن کیلئے برسر پیکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • عالمی سطح پر سائبر فراڈ کے خلاف اقوام متحدہ کی تنبیہ
  • عراقچی کی تقریر منسوخ کردی گئی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی وضاحت
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی