نتھیا گلی میں برفباری کے بعد موسم صاف ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
نتھیا گلی میں برفباری کے بعد موسم صاف ہو گیا ، بلند پہاڑوں پر دو فٹ کے قریب برفباری ریکارڈکی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گلیات میں روڑ جزوی بحال جبکہ انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیاہے ، گلیات میں برفباری سے متاثرہ سکول چار دن کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں، گلیات لنک روڈ بدستور بند ہے اور مگاوں کا رابطہ شہر سے منقطع ہو چکا ہے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خنک ہے۔
محکمۂ موسمیات نے سبی و نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اندرونِ بلوچستان شمالی اضلاع میں موسم ہلکا سرد اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔