اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پربانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ 
سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے؟ اس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے جواب دیا اس عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہورہا ہے اور درخواست گزار کے وکیل کو بھی اس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ 
سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ اگرچہ جیل رولز میں یہ ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں تاہم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔ 
وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی یقین دہانی آجائے کہ عدالتی فیصلے پرعمل درآمدہوگا، مسئلہ ان کی طرف سے نہیں آتا، کسی اور کی طرف سے آتا ہے، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا۔ 
چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے ریمارکس دیے ہم یہاں بیٹھے ہیں، دیکھ لیں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد درخواست نمٹا دی۔ 

عمران اور بشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں: بیرسٹر سیف کا انکشاف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسلام آباد نے کہا کہ اور بشری

پڑھیں:

عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر

عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔

واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔

عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • پولیس سے مزاحمت کا الزام، عالیہ حمزہ کارکنوں سمیت گرفتار، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل