کراچی میں ناظم آباد کے قریب گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی میں ناظم آباد کے قریب گودام میں آگ لگ گئی جس پر 8 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پالیا گیا۔ناظم آباد عیدگاہ گرانڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت کے بیسمنٹ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی کا آفس قائم ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ لگنے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق شدید دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آئیں، گودام میں ہوا کی آمد ورفت کا کوئی راستہ نہیں تھا، گودام میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو اندر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گودام میں
پڑھیں:
کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر تین دن ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
شہر کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال قائم رہنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی جبکہ پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Post Views: 1