ایٹلی کی نئی ایکشن فلم میں الو ارجن کی دھماکے دار انٹری، سلمان خان آؤٹ!
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ مشہور ہدایت کار ایٹلی کی فلم میں سلمان خان کو ساؤتھ انڈین سپر اسٹار الو ارجن نے ریپلیس کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، پشپا 2 کے کامیاب اداکار نے اس بڑے بجٹ ایکشن ڈرامہ میں مرکزی کردار کے لیے حامی بھر لی ہے۔
مشہور انڈین میڈیا پورٹل پیپنگ مون کے مطابق، ایٹلی کو سلمان خان کے ساتھ کچھ مشکلات کا سامنا تھا، جس کے بعد انہوں نے الو ارجن سے رابطہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم کے معاہدے کے قانونی معاملات ابھی مکمل نہیں ہوئے، لیکن الو ارجن نے زبانی طور پر اس فلم کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اپریل یا مئی میں متوقع ہے۔
یہ فلم دو ہیروز پر مبنی ہوگی اور اسے سن پکچرز پروڈیوس کرے گا۔ الو ارجن کے ساتھ فلم میں دیگر اداکاروں اور خاتون مرکزی کردار کا اعلان تاحال نہیں ہوا، لیکن رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور اس فلم کی ہیروئن کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا۔
ہدایت کار ایٹلی حال ہی میں ورون دھون کی فلم بیبی جون کے پروڈیوسر کے طور پر سامنے آئے تھے، لیکن اپنے اگلے ڈائریکشن پروجیکٹ پر انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ دوسری جانب، الو ارجن بھی کئی نئے پراجیکٹس میں مصروف ہیں، جن کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الو ارجن
پڑھیں:
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔