سعودی عرب، ملائشیا، سنگاپور مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں 1 بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر 1، موزمبیق سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام 4، دیگر الزام پر 2 کو بے دخل کیا گیا۔

قطر سے 3 مفرور اور ساؤتھ افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے 1 اور ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا۔

موراکو میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 2 نوجوانوں کو حراست میں لےکر پاکستان واپس بھیجا گیا جنہیں کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلیک لسٹ کیا گیا

پڑھیں:

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید14روپے کمی سے 461روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے 318روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 355روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکاندار برائلر گوشت سرکاری نرخ کی بجائے  30روپے زائد پر فروخت کر تے رہے ۔

متعلقہ مضامین

  • بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ: کیش ادائیگی پر پابندی
  • کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
  • برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ
  • پاک انڈونیشیا معاہدے اور تعاون
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • گلوکار زوبین گارگ کی المناک موت، 12 ہزار صفحات کی چارج شیٹ جمع؛ کزن بھی شامل
  • برطانیہ پلٹ نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
  • نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
  • چین کے وزیر خارجہ سعودیہ، متحدہ عرب امارات اور اردن کے دورے کا آغاز
  • جرمنی نے پاکستانیوں کیلئے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا