وزیر اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، کون حاصل کرسکتا ہے، کیسے اپلائی کرنا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے مستحق شہریوں کے لیے ’8070 رمضان ریلیف پیکج‘ کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے 20 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔
اس خصوصی پیکج کے تحت ملک بھر میں 40 لاکھ مستحق گھرانوں کو فی خاندان 5، 5 ہزار روپے جبکہ اشیائے ضروریات پر خصوصی رعایت دی جائے گی اور جس سے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے
اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے 3 بنیادی شرائط رکھی گئی ہیں جن میں کسی شہری کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یا احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونا، کسی اور سرکاری ادارے کے ریلیف پروگرام کا حصہ نہ ہونا اور قومی شناختی کارڈ کے حامل ہونا شامل ہیں۔
اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے مستحق شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، 8070 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔ ایس ایم ایس کے جواب میں انہیں پروگرام کے لیے اہلیت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟
اس کے علاوہ، شہری پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے پورٹل پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کرکے اس پروگرام کے لیے اپنے نام کا اندراج کراسکتے ہیں۔
اہلیت ثابت ہونے پر رقم بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ جیسے ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے شہریوں کو منتقل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ احساس پروگرام سینٹرز اور یونین کونسل کے دفاتر میں کیش رقم وصول کی جاسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احساس پروگرام رمضان پیکج شہباز شریف وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احساس پروگرام رمضان پیکج شہباز شریف اس پروگرام کے لیے
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں۔وہ یہاں گلبہار میں منعقدہ خیبرپختونخوا یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جس سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور کے پی یوتھ کوآرڈینیٹر بابر سلیم نے بھی خطاب کیا۔رانا مشہود خان نے اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کے یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام پر روشنی ڈالی، جس میں ٹیکنیکل تعلیم، روزگار، ہنر کی ترقی، قرضہ اسکیم اور اسکالرشپ اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز سے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل یوتھ پالیسی کا آغاز کیا گیا ہے اور وہ یہاں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ وہ پاکستان کے 25 شہروں کا دورہ کریں گے تاکہ نوجوانوں کو حکومت کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی اور یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام سے آگاہ کیا جا سکےانہوں نے اس سلسلے میں جلد صوابی کا بھی دورہ کرنے کا اعلان کیا۔رانا مشہود نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومت کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے کی گئی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے دوران مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے اور معیشت کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچا لیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے یوتھ کنونشنز ضلعی اور تحصیل سطح پر بھی منعقد کیے جائیں گے حکومت نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ سے آراستہ کر رہی ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔