حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ،توانائی شعبے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، حکومت گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے جامع روڈ میپ دے۔ اپنے ایک بیان میں صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں بجلی قیمتوں میں کمی آئیگی ، معیشت کی ترقی کیلئے بجلی ٹیرف میں نمایاں کمی انتہائی ضروری ہے ،توانائی کے غیر مسابقتی نرخوں کی وجہ سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے ، پاور سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کیلئے بزنس کمیونٹی بھرپور تعاون کریگی ،اصلاحات کے ذریعے بجلی نرخوں کو25روپے یونٹ تک لانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ،توانائی شعبے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، حکومت گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے جامع روڈ میپ دے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملز کا لائسنس منسوخ ہوگا
پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ کر دے گی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں کاشتکاروں کے لیے 110 ارب کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا اور صوبے کی فلور ملز کو کاشتکاروں سے لازمی 25 فیصد گندم خریدنے کا پابند کیا تھا۔
اب پنجاب حکومت نے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے اور 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے ایسی فلور ملوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس ری سیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔ کاشتکار کو گندم اسٹور کرنے کی سہولت ملے گی اور اسٹوریج اخراجات حکومت برادشت کرے گی۔