پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 119 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، ہنڈرڈانڈیکس 1264 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوا،  دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا تھا۔مارکیٹ میں  85 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 287 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 20 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے  تھے۔سٹاک   مارکیٹ کی بلند ترین سطح 113,591 جبکہ کم ترین سطح 111,829 پوائنٹس رہی  تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں کاروبار مارکیٹ میں کے شیئرز میں کا

پڑھیں:

کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے

سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ جناح اسپتال کی ماہرِ امراض جلد ڈاکٹر رابعیہ غفور نے کہا کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آ رہے ہیں۔ اسکن اسپتال  کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • پیچیدہ ٹیکس نظام،رشوت خوری رسمی معیشت کے پھیلاؤ میں رکاوٹ
  • پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری