آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی حکام کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کو گرین انیشیٹو رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ گرین انیشیٹو پر موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزارت خزانہ نے رپورٹ تیار کرائی، گرین انیشیٹو رپورٹ آئی ایم ایف کے اولین مطالبات میں شامل تھی۔
مذاکرات میں پی ایس ڈی پی اخراجات اور کٹوتی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی حکام کی تعارفی سیشن میں بریفنگ دی جبکہ معاشی ٹیم کل سے آئی ایم ایف وفد سے باضابطہ مذاکرات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کل وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کی آئی ایم ایف سے میٹنگز شیڈول ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مذاکرات میں
پڑھیں:
پاکستان میں چھوٹے موبائل فون آپریٹرز کے لائسنس کے اجراء کیلئے راہ ہموار
—فائل فوٹوپاکستان میں چھوٹے موبائل فون آپریٹرز کے لائسنس کے اجراء سے متعلق راہ ہموار ہو گئی۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او) لائسنس منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا۔
موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز فریم ورک گزشتہ ایک سال سے وزارتِ آئی ٹی کے پاس زیرِ التواء تھا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ سال نومبر میں ایم وی این او فریم ورک وزارتِ آئی ٹی کو بھجوایا تھا۔
پی ٹی اے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ایم وی این او کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کرے گا۔