امریکی صدر کے اس اقدام سے کینیڈا میں تیار وہ تمام اشیا جو امریکا بھیجی جاتی ہیں، انکی تیاری میں کمی ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ملازمتیں ختم ہونگی، افراط زر بڑھے گا اور الیکشن کے سال میں اقتصادی تباہی درپیش ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ٹیرف کے معاملے پر کینیڈا اور میکسیکو سے ڈیل ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف آج سے نافذ ہوگا اور چین سے اشیا کی امریکا درآمد پر بھی اضافی چارجز آج سے نافذ کیے جائیں گے، اس اقدام سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے کینیڈا میں تیار وہ تمام اشیا جو امریکا بھیجی جاتی ہیں، ان کی تیاری میں کمی ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ملازمتیں ختم ہوں گی، افراط زر بڑھے گا اور الیکشن کے سال میں اقتصادی تباہی درپیش ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ٹیرف کے معاملے پر کینیڈا اور میکسیکو سے ڈیل ممکن نہیں۔

ان اطلاعات پر 2025ء میں پہلی بار ایس اینڈ پی 500 میں ایک روز میں 1.

8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ نیسڈیک کمپوزیٹ میں 2.6 فیصد اور ڈاوجونز انڈسٹریل میں 1.5 فیصد کمی ہوئی، ساتھ ہی دنیا کی سرفہرست ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شئیرز کی قدر بھی گر گئی۔ جواب میں کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو فوری جواب دیا جائے گا، کینیڈا بھی 155 ارب ڈالر کے ٹیرف کیلئے تیار ہے، جس کی پہلی قسط 30 ارب ڈالر کی صورت میں ہوگی۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کینیڈا اور میکسیکو سے کینیڈا

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

ویب ڈیسک:  شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث رزمت، میرم شاہ اور میرعلی میں آج (اتوار) کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ضلعی حکام کے مطابق آج اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میرم شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔

حکام نے کہا،کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ قدم احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ 
  • کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد
  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، چین کا امریکا کو کرارا جواب
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ