لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔  مریم نواز شریف نے مختلف نمبر بتا کر چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر تک صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی۔ جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم انسٹالیشن کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔ سیکرٹری انرجی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس میں بتایا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت پہلے فیزمیں 94483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔فری سولر پینل سکیم کے لئے 861000 صارفین نے اپلائی کیا۔ فری سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا۔ 0.

55کلوواٹ کے 47182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47301 سسٹم انسٹال کئے جائیں گے۔ 100یونٹ ماہانہ اور 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا۔ صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔ فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔ سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا۔ فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پنجاب کو جنگلات، جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی وائلڈ لائف فورس بنائی اور خواتین کو اس فورس کا حصہ بنایا گیا۔ وائلڈ لائف فورس سے جنگلی حیات کے تحفظ میں بڑی مدد ملے گی۔ ٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے۔ پہلی حکومت ہے جو انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے احترام اور تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں پر عمل کرا رہی ہے۔ ایک سال کے دوران پورے پنجاب میں جانوروں پر تشدد، ایزا رسانی، غیرقانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں۔ مریم نواز شریف نے قلات میں قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھماکے میں شہید اہلکار کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فری سولر پینل سکیم مریم نواز شریف نے کرنے والے سولر سسٹم جائے گا کے لئے

پڑھیں:

پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز


—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب آمد پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہتی ہوں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف، ٹیرف پر تمام سخت شرائط ختم
  • مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • پاکستان ، آئی ایم ایف کے آگے ڈھیر،ا گلی قسط کیلئے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
  • میرپورخاص،ماڈل اور ماروی ٹائون کے صارفین بجلی سے محروم
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی
  • پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
  • کیا پاکستان میں سولر پینل کی مینوفیکچرنگ ممکن ہے؟