WE News:
2025-04-22@07:16:38 GMT

اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟

یوں تو دنیا بھر میں درجنوں ویڈیو کالنگ ایپس موجود ہیں، لیکن ’اسکائپ‘ دنیا کی پہلی معروف عوامی ایپ ہے جس کے بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ 22 برس تک لوگوں کو ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی مشہور زمانہ ’اسکائپ‘ کی سروسز ممکنہ طور پر رواں برس مئی تک بند ہونے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ سروسز استعمال کرنے کے لیے ‘مائیکروسافٹ ٹیمز’ پر سائن اِن کریں۔

یہ بھی پڑھیں معروف ویڈیو کالنگ ایپ ‘اسکائپ’ کا دور ختم، سروس کب سے بند ہورہی ہے؟

کیا اسکائپ کے بند ہونے سے کسی بزنس یا پھر ملٹی نیشنل کمپنیوں کو کوئی فرق پڑ سکتا ہے؟ وی نیوز نے اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق چئیرمین پاشا ذوہیب خان کا کہنا تھا کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسکائپ سروسز کو بند کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اور اس کا مقصد ’مائیکرو سافٹ ٹیمز‘ کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہے، اسی لیے اسکائپ کے یوزرز کو ٹیمز پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں ان کی اپنے پرانے ڈیٹا اور چیٹس تک باآسانی رسائی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ ’ٹیمز‘ کے فیچرز بھی بالکل اسکائپ جیسے ہی ہیں، جہاں مفت کالز اور میسجز کی سہولت موجود ہے، اس کے علاوہ ’ٹیمز‘ کے کچھ اضافی فیچرز بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کے بہت سے سافٹ ویئرز آتے اور جاتے ہیں، مائیکرو سافٹ نے پہلے ہی ٹیمز کو متعارف کروا دیا تھا جس میں بزنس ٹولز، اشتراک پر مبنی میٹنگز اور کالز جیسے آپشنز موجود ہیں۔ ٹیمز کے علاوہ واٹس ایپ کالز اور زوم بھی یہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

’اس میں کوئی دورائے نہیں کہ اسکائپ اچھا پلیٹ فارم تھا لیکن جب تک زوم، واٹس ایپ کالز اور ٹیمز میٹنگز جیسے آپشنز موجود نہیں تھے۔ اب فیس ٹائم اور دیگر ایسے ڈھیروں ٹولز آ چکے ہیں جو تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ کمپنیوں نے اسکائپ کے ذریعے غیرملکی نمبرز لیے ہوئے تھے، ان کمپنیوں کو فرق پڑ سکتا ہے، کیونکہ انہوں نے ورچوئل نمبرز لیے ہوئے تھے، لیکن یہ بھی اس صورت میں اگر اسکائپ ان کو اس کا کوئی حل یا تعاون نہ کرے تو۔ لیکن اب تو بہت سے پلیٹ فارمز موجود ہیں جو ورچوئل نمبرز جیسی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ’میرے خیال میں اسکائپ نے لوگوں کو نمبر ٹرانسفر کرنے کا حل مہیا کردیا ہوگا۔‘

پاکستان فری لانس ایسوسی ایشن کے صدر طفیل احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسکائپ کی اچانک بندش ملک کے آئی ٹی سیکٹر اور بغیر کسی رکاوٹ کے عالمی مواصلات پر انحصار کرنے والے کاروبار کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔

انہوں نے کہاکہ فری لانسرز، میڈیا ہاؤسز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ٹیک اسٹارٹ اپس جو کلائنٹ کی بات چیت، ورچوئل میٹنگز اور پروجیکٹ تعاون کے لیے اسکائپ پر انحصار کرتے ہیں، انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو ان کی پیداواری صلاحیت اور آمدنی کو متاثر کرسکتے ہیں۔ مگر اب اسکائپ کے متبادل استعمال کی جانے والی اور بہت سی ایپس آچکی ہیں، جس پر تمام لوگ با آسانی منتقل ہو سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ ڈاکٹر ہاروب بلوچ کا کہنا تھا کہ اسکائپ بند ہونے سے کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ آج کے دور میں لوگ اسکائپ کو نہ ہونے کے برابر ہی استعمال کرتے ہیں۔ لوگ اسکائپ کے بجائے ’زوم‘ استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں بلکہ مائیکرو سافٹ نے پہلے ہی اپنا ایک اور کلائینٹ متعارف کروا دیا ہوا ہے۔ اور وہ ’ٹیمز‘ ہے۔ صرف یہی نہیں اس کے علاوہ بھی ڈھیروں پلیٹ فارمز ہیں، اس لیے کسی کوئی کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

اسکائپ کا سفر کب شروع ہوا تھا؟

اسکائپ کا سفر 2003 میں شروع ہوا تھا، اس کمیونیکیشن سروس کی بنیاد سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے نیکلس زینسٹروم اور ڈنمارک کے یینس فریس نے اسٹونیا میں رکھی تھی۔ جس کا مقصد دنیا بھر میں مفت ویڈیو کالز اور وائس کالز کرنے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔

اسکائپ کا پہلا ورژن 2003 میں لانچ ہوا، اور اس میں پئر ٹو پئر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا، تاکہ صارفین ایک دوسرے سے براہِ راست بغیر کسی مرکزی سرور کے جڑ سکیں۔ اسکائپ نے دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی، لیکن وقت کے ساتھ پھر اسکائپ نے مزید فیچرز جیسے چیٹ میسجز، فائل شئیرنگ اور گروپ ویڈیو کالز شامل کیے۔ جس نے اسے دنیا بھر میں ایک اہم کمیونکیشن ٹول بنایا۔ پھر 2011 میں اسکائپ کو مائیکرو سافٹ نے خرید لیا۔ اس وقت اسکائپ کے تقریباً 15 کروڑ ماہانہ یوزرز تھے۔ حالیہ برسوں میں خاص طور پر اسمارٹ فون کے عروج کے بعد اسکائپ استعمال میں زیادہ آسان اپنے حریفوں واٹس ایپ، زوم وغیرہ سے مقابلہ نہیں کرسکا اور اس کے یوزرز کی تعدداد کم ہونے لگی۔ سال 2020 میں اس کے یوزرز تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ تک رہ گئے تھے۔

اسکائپ کے متبادل ایپس کون سی ہیں؟

درجنوں ایسی ایپس ہیں جو اسکائپ کا متبادل ہیں، کیونکہ وقت کے ساتھ کئی ایپس آئیں، جنہوں نے اسکائپ کی جگہ لی۔

زوم:

زوم ایپ ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے خاصی مقبول ایپ ہے، کیونکہ اس میں 100 سے زیادہ شرکا کے ساتھ گروپ ویڈیو کالز کی سہولت موجود ہے۔ بڑے بڑے ویبنارز، ویڈیو کانفرنسز وغیرہ میں زوم ایپ کے ذریعے ہی سامعین کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ نہ صرف کالز کو ریکارڈ کرسکتے ہیں بلکہ انہیں کلاؤڈ پر محفوظ کرسکتے ہیں۔

گوگل میٹ:

اس کی ایپ ویب سائٹ اور موبائل دونوں پلیٹ فارمز پر کام کرتی ہیں، اس میں موجود گوگل کلینڈر سے آپ بآسانی میٹنگز کو شیڈول کرسکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ ٹیمز:

اسے بنیادی طور پر بزنس کمیونیکیشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں آپ گروپس اور ٹیموں کے درمیان چیٹس، میٹنگز اور فائل شیئرنگ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پروجیکٹ مینجمنٹ ٹولز شامل ہیں تاکہ آپ کو اپنے کام کو منظم رکھنے میں مدد ملے۔

واٹس ایپ:

یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیٹ ایپ ہے۔ اس میں چیٹ اور ویڈیو کالز کی نہ صرف انفرادی بلکہ گروپ ویڈیو کالز کی سہولت بھی موجود ہے۔ تمام پیغامات اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں، جو سیکیورٹی کو یقینی بناتی ہیں۔

ڈسکارڈ:

اسے بنیادی طور پر گیمرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن اب یہ گروپ چیٹس، ویڈیو کالز اور وائس میٹنگز کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں آپ اپنے سرورز بنا سکتے ہیں اور مختلف چینلز کے ذریعے مختلف موضوعات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی اسکرین یا ویڈیو گیمز کو براہِ راست اسٹریمنگ کرسکتے ہیں۔

وائیبر:

ایک اور مقبول میسجنگ ایپ وائیبر ہے جس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ ایپ دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ تفریحی اور رنگین اسٹیکرز اور ایموجیز فراہم کرتی ہے۔ اس میں میکرو فون کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے آڈیو کوالٹی اسکائپ کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ خاص طور پر کم نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی صورت میں۔ یہ خاص طور پر کال کی کوالٹی اور تفریحی فیچرز کے لیے پسند کی جاتی ہے۔

فیس ٹائم:

فیس ٹائم ڈیوائسز کے لیے ایک بہترین ویڈیو کالنگ سروس ہے۔ خاص طور پر آئی او ایس کے لیے۔ اس کے ذریعے آپ 32 افراد تک مشتمل گروپ ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔

FaceTime iOS صارفین کے لیے بہترین سروس ہے کیونکہ یہ بہت ہی سادہ اور بااعتماد ہے، اور آپ اسے کسی خاص ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر براہِ راست استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ صارفین کے لیے کون سا نیا فیچر متعارف کرانے والا ہے؟

یہ تمام پروفیشنل لیول کی ایپس ہیں، جو کہ اسکائپ کے متبادل کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔ البتہ اس کے علاوہ بھی کئی ایسی ایپس موجود ہیں، جو آن لائن گروپ میٹنگز اور کالز کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکائپ کی بندش ٹیمز مائیکروسافٹ ویڈیو کالنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکائپ کی بندش ٹیمز مائیکروسافٹ ویڈیو کالنگ کا کہنا تھا کہ ویڈیو کالز کی مائیکرو سافٹ دنیا بھر میں ویڈیو کالنگ اس کے علاوہ کرسکتے ہیں گروپ ویڈیو میٹنگز اور استعمال کی موجود ہیں اسکائپ کی اسکائپ کا اسکائپ کے کی سہولت واٹس ایپ انہوں نے کرتے ہیں کے ذریعے بند ہونے کالز اور کیا گیا کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

 جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے

جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے، ’فلسطین یکجہتی مارچ‘ کے تحت اسلام آباد کے ریڈ زون کی طرف مارچ کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرہ کیا جائے گا۔
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ ’فلسطین یکجہتی مارچ‘ کے تحت اسلام آباد کے ریڈ زون کی طرف مارچ نہیں کیا جائے گا، اس کے بجائے اب اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل، وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہائی سیکیورٹی والے ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا تھا، تاہم، مارگلہ گیٹ کو عوام کے لیے کھلا رکھا گیا تھا لیکن وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، کیونکہ جماعت اسلامی کے حامی غزہ میں اسرائیل کی خونی فوجی کارروائی کے درمیان فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت کی طرف بڑھ رہے تھے۔
جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات عامر بلوچ نے آج کہا کہ پارٹی اسلام آباد ایکسپریس وے پر مارچ کرے گی کیونکہ ’ جے آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔’
عامر بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ جماعت اسلامی نے ریڈ زون کی طرف مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ کے لیے مارچ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم زیرو پوائنٹ کے قریب مارچ کریں گے اور ایچ 8 اوور ہیڈ برج پر ایک اسٹیج بنایا جائے گا، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سمیت ہمارے مرکزی قائدین ریلی سے خطاب کریں گے۔
جماعتِ اسلامی نے اصل میں یہ احتجاج اتوار کو سہ پہر 3 بجے ریڈ زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے باہر کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔، تاہم، لاک ڈاؤن کے بعد، جے آئی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے ایک ویڈیو پیغام میں احتجاج کے لیے ایک متبادل مقام کا اعلان کیا، انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ فیض آباد کے قریب سری نگر ہائی وے کے خارجی راستے پر واقع زیرو پوائنٹ کی طرف روانہ ہوں۔
سڑکوں کی بندش اور شدید بارش کے باعث، تقریباً 3:45 بجے تک مظاہرین کی صرف ایک چھوٹی سی تعداد زیرو پوائنٹ پر پہنچی تھی، انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیے۔ مظاہرین کا بڑا دستہ ابھی تک احتجاج کے نئے مقام پر نہیں پہنچا۔
گزشتہ ہفتے، کراچی کے ہزاروں شہریوں نے دو مذہبی سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام غزہ کے ساتھ یکجہتی مارچ میں شہر کی اہم سڑکوں پر جمع ہو کر غزہ میں اسرائیل کی خونی فوجی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
جماعت اسلامی کی پریس ریلیز کے مطابق، پارٹی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس مظاہرے میں شرکت کی، جن میں وکلاء، اساتذہ، تاجروں، ڈاکٹروں اور دیگر پیشہ ور افراد کی نمائندہ تنظیمیں بھی شامل تھیں۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق،’ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے، بشمول سرینا ( ہوٹل) ، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک’ کو مزید اطلاع تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں سیکرٹریٹ اور ریڈ زون جانے والے شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ مارگلہ روڈ استعمال کریں، جبکہ راول ڈیم چوک سے فیض آباد اور راولپنڈی جانے والے شہری کشمیر چوک، سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو یا ڈبل روڈ استعمال کریں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ ’ ایکسپریس چوک کے ذریعے کرال سے راولپنڈی جانے والے شہری اولڈ ایئرپورٹ روڈ، راول ڈیم روڈ اور نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ استعمال کریں، اوجڑی لوپ سے ایکسپریس ہائی وے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں، زیرو پوائنٹ فیض آباد کے لیے بند ہے۔’
پولیس نے فیصل ایونیو، راولپنڈی مری روڈ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے کرال جانے والے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے نائنتھ نیو ڈبل روڈ، راول روڈ اور اولڈ ایئرپورٹ کرال چوک استعمال کریں۔
راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد سے مری سے اسلام آباد آنے والے شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ بائیں جانب کرال چوک کی طرف مڑیں، اور کرال چوک سے پرانے ہوائی اڈے، راول روڈ راولپنڈی، مری روڈ اور ڈبل روڈ تک سفر کریں۔
پولیس نے مزید کہا کہ ’ نئے ہوائی اڈے سے مری/باہرہ کہو جانے والے شہری پشاور صدر روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔’
مزید کہا گیا کہ ’ کشمیر ہائی وے سے، راول روڈ سے پرانے ہوائی اڈے تک نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ استعمال کریں، پھر لترار روڈ، پھر پارک روڈ، راول ٹیم کشمیر چوک سے مری/باہرہ کہو تک جائیں۔’
اسلام آباد سے جانے والے شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ فیصل ایونیو کے ذریعے راولپنڈی جانے کے لیے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ استعمال کریں، جبکہ مظفر گڑھ سے آنے والوں کو ایمبیسیڈر ہوٹل سیونتھ ایونیو یا جی-6 استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ ’ جی پی او چوک سے سیونتھ ایونیو یا فضل حق روڈ جناح ایونیو استعمال کریں۔’

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • مقدمات کیوجہ سے فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہوسکتی، پی ٹی اے
  • عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے
  • پانچ ماہ کی طویل بندش: شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا.
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  •  جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے
  • مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی
  • لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کرن