روبوٹ فوج بنانے کا بھارتی منصوبہ، پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
بھارتی عسکری تحقیقی ادارے، ڈرڈو (DRDO) کے ماہرین نے ’’روبوٹ فوج‘‘ بنانے کا منصوبہ شروع کرتے تحقیق و تجربات کا آغاز کر دیا، مقصد یہ کہ لڑائی چھڑنے پر مسلح روبوٹ میدان جنگ بھیج کر انسانی فوجیوں کی جانیں بچا لی جائیں.
بھارتی افواج خود کو طاقتور بنانے کیلیے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا استعمال بڑھا رہی ہیں، یوں انسانی فوجیوں سے جسمانی وذہنی دباؤ بھی کم ہو گا، عسکری روبوٹ جنگی چالیں چلنے میں بھی کمانڈروں کی مدد کریں گے.
انڈین فورسز کا دعوی ہے، انسانی فوجی ختم نہیں ہوں گے بلکہ روبوٹ فوجی ہر شعبے میں ان کی مدد کریں گے، روبوٹ فوج کا منصوبہ دس تا پندرہ سال میں مکمل ہو گا.
جنگی جنون کا شکار مودی سرکار اپنی افواج کو اربوں ڈالر دے رہی کہ وہ اپنے منصوبے مکمل کر سکیں.
بھارتی روبوٹ فوج کی تیاری پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی، لازم ہے پاکستانی عسکری ادارے بھی جنگی ٹکنالوجی میں انقلاب لاتے اے آئی اور روبوٹکس شعبوں پر زیادہ کام کریں تاکہ ان شعبوں میں اپنے ازلی حریف کا بخوبی مقابلہ کر کے قومی دفاع بدستور مضبوط و توانا رکھا جا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روبوٹ فوج
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔