راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی۔
چھت ٹپکنے کی وجہ سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ نے بارش کے باعث ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ دیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔