غزہ کی اے آئی ویڈیو پر ٹرمپ کو اپنے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سوشل میڈیا سائٹ پر کسی نے ویڈیو کو انتہائی نازیبا قرار دیا تو کسی نے نفرت انگیز اور خوفناک، ویڈیو کو خاص طور پر ٹرمپ کے مسیحی حامیوں نے سخت ناپسند کیا۔ ٹرمپ کے سونے کے مجسمے کو بت پرستی کی علامت کہا اور لکھا کہ یہ مجسمہ دجال کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب غزہ پٹی کے حوالے سے اپنے منصوبے کی اے آئی ویڈیو شیئر کی تو اُنہیں اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ متنازع ویڈیو میں ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ پٹی میں کاک ٹیل پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، نیتن یاہو نیم برہنہ ہیں اور داڑھی والے بیلی ڈانسرز ساحل پر رقص کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ میں پراپرٹی ڈویلپمنٹ پلان کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر پیش کرتی ہے۔
ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ تقریباً 20 لاکھ کی فلسطینی آبادی کو غزہ سے صاف کرکے وہاں دُبئی جیسا تفریحی مقام بنانا چاہتے ہیں، لیکن ناقدین اسے نسل کشی کا منصوبہ قرار دے رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا سائٹ پر کسی نے ویڈیو کو انتہائی نازیبا قرار دیا تو کسی نے نفرت انگیز اور خوفناک، ویڈیو کو خاص طور پر ٹرمپ کے مسیحی حامیوں نے سخت ناپسند کیا۔ ٹرمپ کے سونے کے مجسمے کو بت پرستی کی علامت کہا اور لکھا کہ یہ مجسمہ دجال کی علامت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ویڈیو کو کی علامت ٹرمپ کے
پڑھیں:
لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
کراچی:آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔