احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ  نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کر کے نشتر 2 منتقل نہیں ہونے دیں گے، نشتر 2 ایک علیحدہ ٹیچنگ ہسپتال ہے وہاں علیحدہ عملہ اور اسکا علیحدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہئے، نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کرنے سے حادثہ کا شکار مریضوں کو شہر سے دور نشتر 2 کیسے لے کر جائیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کر کے نشتر ٹو منتقل کرنے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا نشتر ہسپتال میں احتجاج، ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و نرسز تنظیموں کی بھی احتجاج میں شرکت، دس دس دن سے آپریشن کے منتظر مریض اور لواحقین بھی احتجاج میں شامل ہو گئے، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ڈاکٹرز بڑی تعداد میں ایم ایس نشتر ہسپتال دفتر کے نیچے جمع ہوئے اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر شہزاد ملانہ، ڈاکٹر میاں خضر، ڈاکٹر اشفاق صدیقی اور وائی ڈی اے کے ڈاکٹر سلمان لاشاری، ڈاکٹر حارث گرمانی، ڈاکٹر ندیم قیصرانی، پیرامیڈیکس کے رانا عامر، وسیم سلیم، سعید، نرسز صائمہ، نورین سمیت دیگر نے کہا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کر کے نشتر 2 منتقل نہیں ہونے دیں گے، نشتر 2 ایک علیحدہ ٹیچنگ ہسپتال ہے وہاں علیحدہ عملہ اور اس کا علیحدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہئے، نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کرنے سے حادثہ کا شکار مریضوں کو شہر سے دور نشتر 2 کیسے لے کر جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کر کے  نشتر 2 منتقل کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، ڈاکٹروں کا کہنا تھا جب چلڈرن کمپلیکس، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنایا تو کیا نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کیا گیا، تب ایسا نہیں ہوا تو اب ایسی ظالمانہ پالیسی کیوں لاگو کی جا رہی ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں ایسا نہیں ہوتا تو جنوبی پنجاب میں ایسا کیوں کیا جارہا ہے، ادھر احتجاج میں دس دس دن سے آپریشن کے منتظر لواحقین اور مریضوں نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر سے پچیس کلو میٹر دور جانے کا کہا جا رہا ہے جبکہ نشتر ہسپتال میں داخل ہیں لیکن آپریشن نہیں کیا جا رہا، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں اور اس مسئلے کو فوری حل کریں تاکہ دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کی بہتریں سہولیات مل سکیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نشتر ہسپتال سے شعبہ جات شعبہ جات کو بند کر نشتر ہسپتال میں بند کر کے

پڑھیں:

غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

کوئٹہ میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء کبیر شاکر نے کہا کہ بدامنی، بے روزگاری کیوجہ سے صوبے کے عوام پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 26 اپریل قومی سطح پر ہڑتال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہڑتال کسی پارٹی تنظیم کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی ہے۔ تاجربرادری کی حمایت خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا پاکستان کیساتھ دینی رشتہ ہے۔ بدامنی، بے روزگاری کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں۔ روزگار برائے فروخت، بارڈر بند، بدامنی اور بدعنوانی نے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے مطالبات جائز ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کے حقوق پر توجہ دینی چاہئے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر ہے نہ تعلیم و کاروبار کے مواقع ہیں۔ تاجر تجارت نہیں کرسکتے۔ ان حالات میں ہم ایوان کے اندر اور باہر مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • جے یو آئی دیگر اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے علیحدہ اپنا الگ احتجاج کرےگی، کامران مرتضیٰ
  • سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند، پولیو ورکرز کا بھی احتجاج
  • جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشددکا معاملہ، احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز تقسیم، مطالبات بھی سامنے آگئے
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
  • بھارت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف علما و مشائخ سراپا احتجاج، ہزاروں افراد کی شرکت
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
  • جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان