ایبٹ اباد گلیات میں 4 روزہ عام تعطیلات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سٹی 42:ایبٹ آباد گلیات کو شدید برف باری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے چار روز کے لیے بند کردیا گیا
ایبٹ اباد برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال پٹن کلاں کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکول بھی بند کردیے گئے ایبٹ اباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار الغنی نے سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد نے ماتحت افسران کو ہدایت دی ہے کہ گلیات کے سکول 7 مارچ تک بند رکھے جائیں
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بارش، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ 12 دسمبر کی شب ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور گرج چمک جبکہ بلند علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سردی نے لی انگڑائی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری
جن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اُن میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں۔ یہ سلسلہ 13 سے 15 دسمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی میں بھی 14 یا 15 دسمبر کو ہلکی بارش یا گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور پوٹھوہار ریجن میں ہلکی بوندا باندی جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب، 12 سے 16 دسمبر کی راتوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں معتدل سے گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس سے حدِ نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ ایک اور مغربی ہوا کا سلسلہ 19 دسمبر سے ملک کے مغربی اور بالائی حصوں پر اثرانداز ہوگا۔
قبل ازیں، اکتوبر میں جاری ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ اس سال پاکستان میں کئی دہائیوں کی شدید ترین سردی پڑ سکتی ہے۔ بحیرۂ الکاہل کے درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی عالمی موسم پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، جس کے باعث بالخصوص خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں صورتحال مزید سخت ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برفباری ماحولیات موسم