ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور:
ڈائریکٹر جیمز کیمرون ’’ٹرمنیٹر‘‘، ’’ٹائٹینک‘‘ اور ’’اوتار‘‘ جیسی یادگار فلمیں بنا کر عالمی شہرت پاچکے، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئے مگر بیشتر زندگی امریکا میں گذاری.
امریکی شہری بننا چاہتے تھے مگر امریکا نے جنگیں شروع کیں تو اس ملک سے متنفر ہو گئے، اب وہ نیوزی لینڈ کے شہری بن گئے ہیں اور کبھی امریکہ نہیں رہنا چاہتے، نئی فلمیں بھی کیوی کے دیس میں بنائیں گے۔
انھوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا امریکا تمام مہذب و معقول باتوں سے منہ موڑ رہا ہے جو نہایت خوفناک رجحان ہے اگر امریکیوں نے اپنے مفادات کی خاطر اعلی انسانی اقدار کو ملیامیٹ کردیا تو انہیں نظریاتی طور پہ کھوکھلا ہو کر تباہ ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بھٹک کر پاکستان آنے والے نایاب بھارتی ہرن کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا
یاسر عرفات: نارووال گزشتہ روز بھارت سے بھٹک کر آنے والے نایاب ہرن کو جنگل میں واپس آزاد کر دیا گیا۔
بھارتی نایاب ہرن بھٹک کر پاکستانی حدود نارووال میں آگیا تھا جو ڈر خوف کی وجہ سے گلیوں میں بھٹکتا رہا اور دیواروں پر چڑھتے ہوئے زخمی ہوگیا تھا۔
دیواروں پر چڑھتے ہوئے سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر آچکی ہے،محکمہ وائلڈ لائف کو موقع پر طلب کر لیا گیا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ زخمی ہرن کو پکڑ کر طبعی امداد دی گئی ، نارووال۔ بھارتی نایاب ہرن طبعی امداد اور ریسٹ کروانے بعد اسی جنگل میں آزاد کردیا گیا ،اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف اور دیگر افسران موجود تھے ۔
وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی