اپنے ایک بیان میں ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک اور گروہوں کے نظریات تبدیل ہو رہے ہیں، یورپ میں کچھ ممالک کا گروپ اب بھی موجود ہے، جو بظاہر جنگ چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی اتحاد کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا آغاز ہوچکا ہے، یوکرین میں فوجی آپریشن تمام اہداف پورے ہونے تک جاری رہے گا۔ دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ممکنہ امن منصوبے کیلئے کوئی منظم یا جاری منصوبہ ہمارے ایجنڈے پر نہیں ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغربی اتحاد میں اب اتحاد کی کمی نظر آرہی ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک اور گروہوں کے نظریات تبدیل ہو رہے ہیں، یورپ میں کچھ ممالک کا گروپ اب بھی موجود ہے، جو بظاہر جنگ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممالک یوکرین جنگ جاری رکھنے میں حمایت اور فوجی رسد فراہم کر رہے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کیلئے اضافی ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، اضافی امداد پانچ ہزار سے زیادہ ایئر ڈیفنس میزائل کی خریداری کیلئے مختص کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ یوکرین کو برطانیہ کی جانب سے فراہم دو ارب ڈالر سے زائد قرض کے علاوہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

آر ایس ایس اور بی جے پی مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہیں, ممتابنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی مغربی بنگال میں اچانک بہت سرگرم ہو گئے ہیں، ان اتحادیوں میں آر ایس ایس بھی شامل ہے اور وہ ایک افسوسناک واقعے کے پس منظر کو استعمال کر کے تقسیم کی سیاست کے لئے جان بوجھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ مغربی بنگال کے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنا چاہیے تاکہ وہ ان کے جال میں نہ پھنسیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی مغربی بنگال میں اچانک بہت سرگرم ہو گئے ہیں، ان اتحادیوں میں آر ایس ایس بھی شامل ہے اور وہ ایک افسوسناک واقعے کے پس منظر کو استعمال کر کے تقسیم کی سیاست کے لئے جان بوجھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ آر ایس ایس، بی جے پی اتحاد کا مقصد فسادات بھڑکانا ہے جس سے تمام کمیونٹیز متاثر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پیار کرتے ہیں اور ہم آہنگی سے رہنا چاہتے ہیں۔ ہم فسادات کی مذمت کرتے ہیں۔ ممتابنرجی نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی حقیر انتخابی فائدے کے لیے ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سب سے پرسکون اور ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں ملوث مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • آر ایس ایس اور بی جے پی مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہیں, ممتابنرجی
  • برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
  • پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت
  • روس عارضی جنگ بندی کا جھوٹا تاثر پیش کر رہا ہے، زیلنسکی
  • مغربی سامراجی قوتوں نے تاریخ کو کیسے مسخ کیا؟