ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط،عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ماہ رمضان سے لاہورکے رمضان سہولت بازاروں میں چینی کا ریٹ 130 روپے فی کلو ہے، تاہم بیشتر بازاروں میں ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط پر شہری پریشان ہیں۔
رمضان سہولت بازار میں ایک کلو چینی پر40 روپے کی رعایت کے باوجودِ خریداروں کا رش کم دکھائی نہیں دے رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس کے پاس شناختی کارڈ نہ ہو وہ ایک کلو چینی بھی نہیں لے سکتا ہے۔لاہور کے سہولت بازاروں میں چینی وافر موجودہ ہے، شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر کا اندارج کروا کے 5 کلو چینی دی جارہی ہے، تاہم ہربنس پورہ سبزہ زار سہولت بازاروں میں انتظامات تسلی بخشی نہیں، شہریوں کو سستی چینی بھی ایک سے دوکلو دی جا رہی ہے۔
ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب جدون کے مطابق بازاروں میں10 کلو آٹا تھیلوں کی قیمت میں 20 سے 85 روپے جبکہ ریلیف اسٹالز پر فی کلو چینی 130 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایک کلو چینی شناختی کارڈ
پڑھیں:
فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
دبنگ اسٹار کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تو بری طرح ناکام رہی لیکن سوشل میڈیا پر اس فلم کو اچانک شہرت ملنے لگی ہے۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان کی فلم سکندر کی دھوم کی وجہ ایک ایسے سین کی ویڈیو وائرل ہونا ہے جو کسی وجہ سے فلم سے حذف کردیا تھا۔
یہ سین ایک جذباتی منظر پر مشتمل ہے جس میں اداکارہ کاجل اگروال اہل خانہ کی بے جا پابندیوں سے اکتا کر خود کشی کی کوشش کرتی ہیں۔
اس موقع پر سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے اور وہ کاجل اگروال کو خودکشی نہ کرنے پر راضی کرلیتے ہیں۔
اس جذباتی منظر میں دونوں فنکاروں کی جاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ دونوں کے درمیان ہونے والے مکالمے بھی شاندار تھے۔
مداحوں نے شکوہ کیا خودکشی کے تدارک جیسے ہاٹ ایشو پر مبنی اس سین کو حذف کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اگر یہ فلم کا حصہ ہوتا تو شاید فلم کامیاب ہوجاتی.
ناقدین نے بھی کہا کہ اس اہم سین کو فلم سے حذف کرنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔
اس فلم میں سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جو اپنی مرحومہ بیوی کے عطیہ کردہ اعضا حاصل کرنے والے تین افراد کو بچانے کی جدوجہد کرتا ہے۔