چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکرگی کے بعد بابر اعظم کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے جلدی انخلاء کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے لگ گئے۔
چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد (جس کے بعد بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں پر انکی کارکردگی کے حوالے کڑی تنقید کی گئی) قومی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ ہفتے واپس اپنے گھروں کو پہنچے۔
حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بابر اعظم کو امام الحق، عثمان قادر اور اپنے بھائیوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے بعد 16 مارچ سے قومی ٹیم کو پانچ ٹی 20 میچز کی سریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا جبکہ ٹور میں کھیلی جانے والی تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ان کی شمولیت غیر یقینی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مبینہ طور پر انڈیا اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں تیاری کی غرض سے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔ کپتان محمد رضوان کو آرام کروائے جانے امکان ہے جبکہ ٹیم کی کمان شاداب خان کو دی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے بعد
پڑھیں:
اکشے کھنہ کے وائرل ڈانس سے عمران خان اور جاوید میانداد کا تعلق؟ پرانی ویڈیو سامنے آگئی
بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایک منظر نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر رکھا ہے۔ فلم میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ جب گاڑی سے اُتر کر ہاتھ ہلانے کے بعد اچانک روایتی رقص شروع کرتے ہیں تو ناظرین حیران رہ گئے۔
کسی اسکرپٹ یا پلان کے بغیر شوٹ ہونے والا یہ لمحہ اتنی تیزی سے وائرل ہوا کہ ہر پلیٹ فارم پر صرف اسی کی بات ہو رہی ہے۔
لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اکشے کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی، ان کے والد اور لیجنڈری اداکار ونود کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ منظر عام پر آگئی۔
یہ ویڈیو 1989 کے ایک چیریٹی کنسرٹ کی ہے، جہاں ونود کھنہ، ریکھا اور دو مشہور پاکستانی کرکٹر عمران خان اور جاوید میانداد بھی اسٹیج پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
فلمی مداحوں نے دونوں ویڈیوز ساتھ رکھ کر دیکھا تو انہیں باپ اور بیٹے کے رقص میں حیرت انگیز مماثلت نظر آئی۔ یہی مشابہت اب سوشل میڈیا کا موضوع بن چکی ہے۔
ایک صارف نے ایکس پر لکھا ’’اب سمجھ آیا… اکشے کھنہ نے دھریندر میں اپنے والد کو کاپی کیا ہے!‘‘
یہ تبصرہ فوری وائرل ہوگیا اور لوگ دونوں کلپس ملا کر شیئر کرنے لگے۔ اکشے کھنہ کا یہ انٹری سین پہلے ہی دھماکا خیز انداز میں مقبول تھا، لیکن ونود کھنہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحث نے نیا رنگ پکڑ لیا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ فلمی پردہ ہو یا اسٹیج کنسرٹ، کھنہ خاندان کے رقص میں وہی دبدبہ اور توانائی جھلکتی ہے، جو نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu