پاکستان کا خسارہ بڑھ گیا،تشویشناک رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
غیرملکی تجارت میں پاکستان کا خسارہ بڑھ گیا، ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں دو ارب انتیس کروڑ ڈالر خسارہ ہوا، برآمدات کی مالیت دو ارب تینتالیس کروڑ ڈالر رہی، رواں مالی سال آٹھ ماہ کا تجارتی خسارہ پندرہ ارب اٹہتر کروڑ ڈالر ہوگیا۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ میں اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال جولائی سے فروری تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کو اسی عرصہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات نے ملکی تجارتی اعداد وشمار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جولائی سے فروری ملکی برآمدات کا حجم 22 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے کے دوران برآمدات 20 ارب 35 کروڑ ڈالر تھی۔رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں درآمدات میں 7.
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال تجارتی خسارے کا حجم 15 ارب 78 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ جنوری کی نسبت فروری 2025 میں برآمدات میں 17.35 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔فروری 2025 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا، فروری 2024 کی نسبت گزشتہ ماہ برآمدات میں 5.57 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رواں مالی سال تجارتی خسارہ کروڑ ڈالر برا مدات کے مطابق مدات میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد،ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، اور چترال لوئر میں پیش آئے۔