مسلمانوں کو اللّہ پاک نے ایک ایسا مہینہ عطا فرمایا جس میں عبادت کا لطف وسرور اور رب کی رحمت کی برسات بے مثال ہوتی ہے۔ رب ذوالجلال کے لاتعداد احسانات وانعامات ہیں لیکن ایک مہینہ ایسا ہے جس میں انعامات کی بارش کی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔ وہ مبارک مہینہ رمضان المبارک کا ہے۔
اس مبارک مہینے میں مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور رب بھی اس مبارک ماہ کی وجہ سے اپنے گناہ گار بندوں پر رحمت کی چادر تان دیتا ہے۔ ویسے تو تمام زمانے، سال، مہینے، دن رات اچھی ساعتیں اور صدیاں سب اللّہ تعالٰی کی ہیں، تاہم رمضان المبارک کو اللّہ تعالی نے خاص اعزاز اور فضیلت سے نوازا ہے۔
رمضان میں ایک خاص روحانی اور جسمانی سرشاری اور کیفیت ہوتی ہے۔ اس مبارک ماہ کو قرآن مجید کے نزول اور روزے کا مہینہ قرار دے کر باقی مہینوں سے اعلٰی اور ممتاز مقام عطا کردیا ہے۔
نبی پاکﷺ نے شعبان کے آخری جمعے کے موقع پر خطبہ دیا وہ استقبال رمضان کے حوالے سے تھا۔ رحمتِ دوعالم ﷺ نے فرمایا، اے لوگو! تم پر ایک ایسا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے ’’اولہ رحمۃ، واوسطہ مغفرۃ، واٰخرہ عتق من النار‘‘ جس کا اول حصہ رحمت اور درمیانہ مغفرت اور آخری حصہ جہنم سے آزادی کا ہے۔ اور فرمایا کہ اِس مہینے میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اللّہ نے اِ س مہینے میں روزہ فرض کردیا ہے، جو شخص اِس مہینے میں کوئی نیکی کر ے تو وہ دوسرے مہینہ میں فرض ادا کرنے کی مثل ہے اور جو شخص اِس مہینے میں فرض ادا کرے تو وہ ایسا ہے جیسے دوسرے مہینے میں ستر فرض ادا کیے۔ یہ صبر کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں مومن کے رزق میں زیادتی کی جاتی ہے۔
اس ماہ مبارک کی فضیلت وشان آمنہ کے لعل، عبداللّہ کے دُریتیم، محبوب کبریاﷺ نے امت مسلمہ کو بتادی۔
جبرائیل ؑ کی تین دعائیں
ایک مرتبہ نبی پاک ﷺ مسجد تشریف لائے اور خطبہ دینے کے لیے منبرمبارک کی سیڑھیوں پر چڑھنے لگے۔ پہلی سیڑھی پر قدم مبارک رکھا تو بہ آواز فرمایا آمین، پھر جب دوسری سیڑھی پر قدم مبارک رکھا تو فرمایا آمین، پھر جب منبرِرسول ﷺ کی تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو پھر فرمایا آمین۔ صحابہ کرام ؓ آپ ﷺ کے ہ آواز آمین کہنے پر تھوڑے حیران تھے کہ آج رحمت عالم ﷺعام حالت سے ہٹ کر بہ آواز آمین کیوں کہہ رہے ہیں؟ تو رحمت دوجہاں ﷺ نے فرمایا، جب میں نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو میرے پاس فرشتوں کے سردار جبرائیل امین ؑ آئے اور تین دعائیں کیں، جس کے جواب میں میں نے آمین کہا۔ جبرائیل امین نے کہا: سیدنا محمد ﷺ جس نے رمضان کو پایا اور اس کی بخشش نہیں کی گئی اللّہ اس کو اپنی رحمت سے دور کر دے میں نے کہا۔ آمین، پھر جبرائیل نے کہا جس نے اپنے ماں باپ یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اِس کے باوجود وہ دوزخ میں داخل ہوگیا یعنی ماں باپ کی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کی، اللّہ اس کو اپنی رحمت سے دور کر دے۔ میں نے کہا آمین۔ پھر جبرائیل بولے جس کے سامنے محبوب خدا ( ﷺ) کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ (ﷺ ) پر درود شریف نہ پڑھے اللّہ اس کو اپنی رحمت سے دور کر دے، تو میں نے کہا آمین۔
جنت کے دروازے اور روزہ دار
حضرت سہل بن سعدؓ راوی ہیں کہ رسول اللّہ ﷺ نے فرمایا، جنت میں آٹھ دروازے ہیں ان میں ایک دروازے کانام ریان ہے اس دروازے سے وہی جائیں گے جو روزہ رکھتے ہیں (بخاری، مسلم، ترمذی)
تین آدمیوں کی دعا رد نہیں ہوتی
نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ تین آدمیوں کی دعا رد نہیں کی جاتی (1) عادل حکم راں (2) روزہ دار حتیٰ کہ روزہ افطار کرلے (3) مظلوم (ترمذی،حدیث حسن)
فرشتوں کے سردار جبرائیل ؑ کا مصافحہ
نبی پاک ﷺنے فرمایا کہ جس شخص نے رمضان کے مہینے میں اپنی حلال کمائی سے کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرایا تو رمضان کی تمام راتوں میں فرشتے اس کے لیے استغفار کر تے ہیں اور لیلۃالقدر میں فرشتوں کے سردار جبرائیل امین اس سے مصافحہ کرتے ہیں اورجس سے جبرائیل مصافحہ کرتے ہیں اس کے دل میں رقت پیدا ہو تی ہے اوراس کے آنسو نکلتے ہیں۔
حضرت سلمانؓ نے عرض کی یا رسول اللّہ ﷺ یہ فرمائیے کہ کسی شخص کے پاس افطار کرا نے کے لیے کچھ نہ ہو؟ تو رحمت ِ دو جہاں ﷺ نے فرمایا، ایسا شخص ایک مٹھی کھانا دے دے۔ میں نے کہا یہ فرمائیے اگر اس کے پاس روٹی کا ایک لقمہ بھی نہ ہو؟ تو شافع محشر ﷺ نے فرمایا وہ ایک گھونٹ دودھ دے دے۔ میں نے عرض کیا اگر اس کے پاس وہ بھی نہ ہو؟ تو فرمایا وہ ایک گھونٹ پانی دے دے۔
روزہ دار کی افطاری بخشش کی سواری
رمضان المبارک کے مہینے میں جو کسی روزہ دار کو افطار کرائے اس کے لیے گناہوں کی مغفرت ہے اور اس کی گردن کے لیے دوزخ سے آزادی ہے اور اس کو بھی روزہ دار کے مثل اجر ملے گا اور روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔
صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا یارسول اللّہ ﷺ! ہم میں سے ہر شخص کی یہ استطاعت نہیں ہے کہ وہ روزہ دار کو افطار کر اسکے تو رحمتِ دو عالم ﷺ نے فرمایا اللّہ تعالٰی یہ ثواب اس شخص کو بھی عطا فرما ئے گا جو روزہ دار کو ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی یا ایک گھونٹ دودھ سے روزہ افطار کرائے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے جس کا درمیان مغفرت ہے اور جس کا آخر جہنم سے آزادی ہے۔ جس شخص نے اِس مہینے میں اپنے خادم سے کام لینے میں کمی کی اللّہ اس کی مغفرت کر دے گا اور اس کو دوزخ سے آزاد کر دے گا۔
چار کام اور انعام میں کوثر کا جام
نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ اِس مہینے میں چار خصلتوں کو جمع کرو دو خصلتوں سے تم اپنے رب کو راضی کرو اور دو خصلتوں کے بغیر تمھارے لیے کوئی چارہ کار نہیں ہے۔ جن دو خصلتوں سے تم اپنے رب کو راضی کرو گے وہ کلمہ شہادت پڑھنا اور اللّہ تعالٰی سے استغفار کر نا ہے اور جن دو خصلتوں کے بغیر کو ئی چارہ نہیں ہے وہ یہ ہیں کہ تم اللّہ سے جنت کا سوال کرو اور اس کی دوزخ سے پناہ طلب کرو اور جو شخص روزہ دار کو پانی پلائے گا اللّہ تعالٰی اس کو میرے حوض سے پانی پلائے گا، اسے پھر کبھی پیا س نہیں لگے گی حتٰی کہ وہ جنت چلا جائے گا۔
اللّہ کی رحمت سے محرومی ہی بدبختی ہے
حضرت عبادہ بن صامتؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رمضان آیا تو سرور کائنات ﷺ نے فرمایا، تمھارے پاس رمضان آگیا ہے یہ برکت کا مہینہ ہے، اللّہ تعالٰی تم کو اِس میں ڈھانپ لیتا ہے، اِس میں رحمت نازل ہوتی ہے اور گناہ جھڑ جاتے ہیں اور اِس میں دعا قبول ہوتی ہے۔ اللّہ تعالٰی اِس مہینے میں تمھاری رغبت کو دیکھتا ہے، سو تم اللّہ کو اس مہینے میں نیک کام کرکے دکھاؤ کیوںکہ وہ شخص بدبخت ہے جو اس مہینے میں اللّہ کی رحمت سے محروم رہا۔
آج ہی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا
حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ بیان کر تے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے رمضان المبارک کا ذکر فرمایا اور تمام مہینوں پر اِس کی فضیلت بیان کی، پس فرمایا جس نے رمضان کی حالت میں ثواب کی نیت قیام کیا نفلی نمازیں ادا کیں وہ گناہوں سے اِس طرح پاک ہوجائے گا جس طرح آج ہی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا۔
مسلمانو! اللّہ پاک ایک اور موقع زندگی میں عطا فرما رہے ہیں خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس مبارک ماہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ نبی پاک ﷺ اس ماہ تک پہنچنے کی دعا فرمایا کرتے تھے۔ مبارک گھڑیاں مبارک لمحات ہیں ان میں اپنے رب کو راضی کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ کتنے ہی لوگ تھے جنہوں نے گزشتہ سال رمضان کے روزے تراویح افطار وسحر آپ کے ساتھ کیے لیکن آج وہ نظر نہیں آتے، منوں مٹی کے تلے چلے گئے۔ اب بھی وقت ہے خدا کو راضی کرنے کا۔ اللّہ پاک ہمیں رمضان المبارک میں عبادت وریاضت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور بناحساب کتاب کے جنت میں پہنچائے (آمین یارب العالمین بحرمۃ سیدالانبیاء والمرسلین)
مرحبا صد مرحبا پھر آمدِرمضان ہے
کِھل اٹھے مرجھائے دل تازہ ہوا ایمان ہے
ہم گناہ گاروں پہ یہ کتنا بڑا احسان ہے
اے خدا تو نے عطا پھرکردیا رمضان ہے
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنے رب کو راضی رمضان المبارک ا س مہینے میں سیڑھی پر قدم ﷺ نے فرمایا الل ہ تعال ی روزہ دار کو میں نے کہا فرمایا کہ نبی پاک ﷺ افطار کر مہینہ ہے فرمایا ا کرتے ہیں الل ہ اس کرنے کی ہوتی ہے رکھا تو ہیں اور پھر جب کے لیے ہے اور ہیں کہ اور اس
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے بھی اسلام آباد پہنچ گئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان20 سے 21 اپریل 2025 تک دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئے ہیں ۔ یہ اعلی سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا جن میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوامی رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ دورہ دونوں فریقوں کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ نائب وزرائے اعظم کی اس سے قبل ملاقات 21 فروری 2025 کو ابوظہبی میں ہوئی تھی۔ شیخ عبداللہ بن زید النہیان وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے والے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے حکام اور روانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین سینٹ، وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے۔ یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں