سعید احمد : پیرس اور یورپ کے بعد پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے بھی ساڑھے 4 سال بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا 

بانی  پی ٹی آئی کے دور حکومت کے وزیر ہوا بازی  غلام سرور نے  اپنے ہی پائلٹس کے خلاف متنازع بیان داغ کر پی آئی اے  کو ڈبو دیا تھا ۔ جس کے بعد پیرس، یورپ ، اور برطانیہ سمیت اہم  ممالک کا فلائٹ آپریشن  معطل ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد اسی دور حکومت میں ساڑھے چار برسوں کے وقفے کے بعد  یورپ اور پھر پیرس کا کامیاب فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے ۔  اس سے قبل  یورپ ، پیرس اور برطانیہ جانے کے لیے مسافروں کو ڈبل ٹکٹ ، سٹے اور ڈبل فلائٹس لے کر جانا پڑتا تھا جس سے سفری اخراجات کے ساتھ ساتھ   تھکاوٹ  الگ جھیلنی پڑتی تھی جس کی وجہ سے پی آئی اے خسارے میں جارہا تھا اور اس کو نجکاری کی طرف دھکیلا گیا تھا ۔ اب  پی آئی اے دوبارہ سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے ۔ اس کے پائلٹس وہی پائلٹس ہیں جن کی کارکردگی ، ڈگریوں اور تجربے کو محض ایک بیان دے کر مشکوک بنایا گیا تھا مگر وہی پائلٹس اب  بھی کامیابی  سے اپنا دفاع کر کے سابق وزیر دفاع کے بیان کو عالمی سطح پر جھٹلا کر اپنی ساکھ کو بحال کررہے ہیں ۔ 

معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم 

پی آئی اے یورپ اور پیرس کے کامیاب فلائٹ آپریشن کو دوبارہ جاری کرکے اب  برطانیہ  کیلئے ساڑھے 4سال بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنےکیلئےتیار ہے ۔ برطانوی سیفٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کی جانب سے کلیئرنس اورپابندی کے خاتمے کا انتظار ہے ۔ پی آئی اے نے پاکستان سے برطانیہ کیلئےپروازوں کی تیاریاں مکمل کر لیں، پی آئی اے اسلام آبادسےمانچسٹرکی فلائٹ آپریٹ کرےگا،پی آئی اے اپنے بوئنگ ٹرپل سیون طیارےاستعمال کرے گا
برطانوی ایئرپورٹس پر بھی انتظامات آخری مراحل میں ہیں ،15مارچ کو برطانوی سیفٹی ادارے کے اجلاس میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملنےکی امید ہے 

ایبٹ آباد ؛ ٹھنڈیانی میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فلائٹ ا پریشن پی ا ئی اے کے بعد

پڑھیں:

عازمین حج کو ویکسین کی  فراہمی آج سے شروع ہو گی 

لاہور( این این آئی)عازمین حج کو ویکسین کی فراہمی آج  پیر کے روز سے شروع ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا، رحیم یارخان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • عازمین حج کو ویکسین کی  فراہمی آج سے شروع ہو گی 
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ
  • مسلم حکمران امریکا و یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں، حافظ نعیم
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • لاہور: قبضہ مافیا کیخلاف ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، 50 ارب مالیت کی اراضی واگزار کروا لی