ٹک ٹاکر خواجہ عادل المعروف مرشد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
روات (نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر خواجہ عادل المعروف مرشد انتقال کر گئے۔وہ اپنی منفرد باتوں کی وجہ سے علاقہ بھر میں مشہور تھے سوشل میڈیا پر چند برس کے دوران لاکھوں لوگوں نے ان کو سراہا ۔
خواجہ عادل کچھ ایام سے علیل تھے اورہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے ان کی وفات پر ان کے چاہنے والے دکھ کا اظہا رکر رہے ہیں۔
وہ خواجہ نوید المعروف پوٹھوار مین ، محمد بشیرخواجہ ، اور محمد صغیرخواجہ کے چچا زاد بھائی تھے ان کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے روات ٹی چوک ڈھوک موہری میں ادا کی گئی۔
مزیدپڑھیں:یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا
لاہور:ٹک ٹاکر فراڈیے کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت اور جعل سازی جیسے مقدمات بھی کاشف ضمیر پر درج ہیں۔
عادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں بارہا گرفتار ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں کاشف ضمیر کو مری سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے۔