نیب کی جانب سے رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقم دلا دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
نیب نے مختلف رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم واپس کروا دی ہیں۔
نیب ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت تقریب میں رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم واپس کی گئی، غوری ٹاؤن، آرائیں سٹی، گلشن رحمان اور جدہ ٹاؤن کے متاثرین میں چیک تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کے خلاف نیب ریفرنسز، عمران خان پھر مشکل میں؟
ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، عوام مکمل تحقیق کے بعد رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور شادی ہالوں کو کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا؟
انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے محفوظ سرمایہ کاری کی عوامی آگاہی مہم جاری ہے، عوام کا سرمایہ لوٹنے والوں کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہورہا ہے، ایک سال کی قلیل مدت میں 4 رہائشی منصوبوں کی انتظامیہ سے ڈیڑھ ارب روپے بازیاب کرائے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد چیک تقسیم رہائشی سوسائٹیاں متاثرین نیب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد چیک تقسیم متاثرین رہائشی منصوبوں چیئرمین نیب
پڑھیں:
ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ مزاحمت نہ ہو اور وہ پراپیگنڈہ کررہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مزاحمت زندہ ہے اور جاری ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے جو اُس کی مدد کرتا ہے خدا اُس کی مدد کرتا ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزید کل بھی ہارا ہے وہ آج بھی ہارے گا، جو اپنے اصولوں پر مر مٹا وہ زندہ ہے اور جیت اُس کی ہے، ہماری ذمہ داری ہے استقامت دکھانا، ظالموں کا مقابلہ کرنا ہے، قیام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، واقعہ کربلا کے بعد مخدرات عصمت نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور کربلا والوں کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے اللہ کے وعدے ہیں اور اُن کے لیے انعام ہے، دشمن کی کوشش ہے کہ مزاحمت نہ ہو اور وہ پراپیگنڈہ کررہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مزاحمت زندہ ہے اور جاری ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے جو اُس کی مدد کرتا ہے خدا اُس کی مدد کرتا ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں اُمت مسلمہ وہ ہے جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے، کوئی بھی منافق اُمت محمدی سے نہیں ہے، شہدائے غزہ و فلسطین ہمیشہ کے لیے زندہ ہیں، شہید صرف زندہ نہیں ہوتا بلکہ وہ زندہ کرتا بھی ہے، وہ اُمت کو بیدار کرتا ہے، خاموش اُمت اسرائیل کی حامی ہے۔