مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے،چوہدری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر اہل خانہ سے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا ہے،اتوار کے روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت مذیبی امور کے فوکل پرسن راہنما مصطفی ملک تعزیتی پیغام لے کر اکوڑہ خٹک پہنچے،جہاں نے انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیااور تعزیتی تقریب سے بھی خطاب کیا

پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر مولانا حامد الحق حقانی کے صاحبزادے عبدالحق ثانی اور دیگر خاندان سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا میری صحت اجازت نہیں دیتی ورنہ میں خود آپ کے پاس چل کر اس عظیم سانحہ ہر تعزیت کے لیے حاضر ہوتا،مولانا کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے.

محھے مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا ہے،مولانا عبدالحق، مولانا سمیع الحق اور حامد الحق حقانی سے سیاسی نہیں قلبی تعلق تھا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لیے کردار ادا کیا مولانا کی شہادت پر جامعہ کا ردعمل انکی وطن دوستی کا عکاس ہے، حکومت سازش میں ملوث لوگوں کو سامنے لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے

اس موقع پر مولانا کے صاحبزادے عبدالحق ثانی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے بڑے سیاسی راہنما ہی نہیں ہمارے بزرگ اور سرپرست ہیں ۔آج چوہدری شجاعت حسین کے جذبات سے مجھے اور میرے خاندان کو حوصلہ ملا ۔میری چوہدری شجاعت حسین سے اپیل ہے کہ میرے بابا کی شہادت میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کردار ادا کریں، اس موقع پر علمائے کرام نے چوہدری شجاعت حسین کی دینی اداروں کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا حامد الحق حقانی الحق حقانی کی شہادت چوہدری شجاعت حسین کے لیے

پڑھیں:

پانی سمندر میں ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت، شہادت اعوان

اسلام آباد:

رہنما پیپلز پارٹی شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ نے کہا ہے کہ سمندر میں پانی ضائع ہو رہا ہے، سمندر میں پانی ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سجاول، ٹھٹھہ، بدین اور عمر کوٹ کو آ کر دیکھیں کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ٹھٹھہ میں سے کئی لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، ان کی زمینیں سمندر کھا چکا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مذاکرات ہوں گے تو اس میںمسئلے کا حل نکلے گا، بار بار کہا جا رہا ہے آصف زرداری نے پہلے اس کو اپروو کیا، ان کا کہناتھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بہت بڑا مسئلہ ہے اور نہ اس پر حکومت جانے کا ہمیں کوئی خطرہ ہے۔

رہنما تحریک انصاف ملک احمد بچھر نے کہا پانی کا مسئلہ جو ہے پہلی بار نہیں ہے یہ کافی عرصے سے پانی کے معاملے پہ سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ایشوز چل رہے ہیں، اب اصل بات کیا ہے، ایک تو ان کی اتحادی حکومت ہے، اس بات کو باہر آنے سے پہلے ہی ان کو حل کر لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اصل بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے پہلے اس معاملے کو سنجیدہ ہی نہیں لیا۔ ان کو جب پتہ چلا کہ صوبے میں اس معاملے پر ان کی چھٹی ہو جائے گی تو اب یہ اسٹینڈ کر رہے ہیں۔ تو میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تھو تھو نہ کریں، باہر آئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پانی سمندر میں ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت، شہادت اعوان
  • امدادی کارکنوں کی شہادت، غزہ کے شہری دفاع نے اسرائیلی فوج کی تحقیقات مسترد کردیں
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
  • غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،آسان کاروبار کارڈ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت