رمضان المبارک میں اکثر افراد کو روزے کی حالت میں سرد رد شروع ہوجاتا ہے ۔ آخر کیسے درد سے نجات پائی جائے ؟

رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنا روحانی سکون کے ساتھ ساتھ صحت کےلیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ تاہم، کچھ روزہ داروں کو روزے کی حالت میں سر درد کا سامنا ہوتا ہے، جو ان کےلیے پورے دن کو مشکل بنا دیتا ہے۔روزے میں سر درد کی کیا وجوہات ہیں اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔

سر درد کی وجوہات

1.

نیند کی کمی

رمضان کے دوران سحری کےلیے رات گئے اٹھنا اور پھر دن بھر کے معمولات کی وجہ سے نیند کا معمول خراب ہو جاتا ہے۔ نیند کی کمی سر درد کا ایک بڑا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو تعلیم یا کام کی وجہ سے سحری کے بعد سونے کا موقع نہیں پاتے۔

2. لو بلڈ پریشر

جن افراد میں خون کی کمی ہوتی ہے، انہیں روزے کی حالت میں لو بلڈ پریشر کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے سر درد ہو سکتا ہے۔

3. کیفین کی کمی

چائے، کافی، یا سگریٹ نوشی کے عادی افراد کو روزے میں کیفین کی کمی کی وجہ سے سر درد ہوسکتا ہے۔ رمضان سے پہلے ان عادات کو کم کرنا بہتر ہوتا ہے تاکہ روزے کے دوران سکون سے وقت گزارا جا سکے۔

4. جسمانی پروٹین کا ٹوٹنا

جب جسم کو طویل وقت تک خوراک نہیں ملتی، تو جسم میں موجود پروٹین ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس عمل کے دوران خارج ہونے والے مادے دماغ میں داخل ہو کر سر درد کا سبب بن سکتے ہیں۔

5. جسم میں پانی کی کمی

گرمی کے موسم میں روزے رکھنے سے پسینہ زیادہ نکلتا ہے، لیکن پانی نہ پینے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔ یہ کمی سر درد کا باعث بن سکتی ہے۔

سر درد کا علاج اور حل

1. پانی کا زیادہ استعمال

سحری اور افطار کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ چائے، کافی، اور سگریٹ نوشی جیسی عادات کو رمضان سے پہلے ہی کم کر دیں۔

2. اعصاب کو آرام دیں

سر درد کی صورت میں آرام سے لیٹ جائیں، آنکھیں بند کریں، اور خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں۔ اس سے درد میں افاقہ ہوگا۔

3. اسکرین سے دور رہیں

سر درد ہونے پر کمپیوٹر، موبائل، یا ٹی وی اسکرین کے سامنے وقت گزارنے سے پرہیز کریں۔ ان سے نکلنے والی شعاعیں سر درد کو بڑھا سکتی ہیں۔

4. نیم گرم پانی سے غسل

نیم گرم پانی سے غسل کرنے سے دوران خون بہتر ہوتا ہے، جس سے سر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

5. ہلکی پھلکی ورزش

گردن کو دائیں بائیں اور آگے پیچھے ہلانے جیسی ہلکی پھلکی ورزش سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور سر درد میں آرام ملتا ہے۔

6. کھانے پینے میں احتیاط

سحری اور افطار میں زیادہ مصالحے دار اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں۔ متوازن اور صحت بخش غذا کا انتخاب کریں۔روزے میں سر درد ایک عام مسئلہ ہے، لیکن اس کی وجوہات کو سمجھ کر اور چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اس مقدس مہینے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سر درد کا کی وجہ سے کے دوران ہوتا ہے کی کمی

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ

علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • علامہ اقبال کا پیغام حریت آج بھی ہمارے لیے راہ نجات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
  • سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو پر قابو پائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • " ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟