فروری میں کن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور کن کی زیادہ؟ اعدادوشمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے فروری کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملک میں مہنگائی میں 0.83 کمی ہوئی ہے اورمہنگائی کی سطح 1.52 ریکارڈ کی گئی۔
جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مہینے شہروں میں مہنگائی کی شرح 0.65 جبکہ دیہات میں 1.10 فیصد کم ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں شہروں میں تازہ پھل 14.
شہروں میں دال مونگ 32.65 فیصد، بیسن 28.97 اور دال چنا 25.40 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مشروبات 1.16 فیصد اور خوردنی گھی میں 0.66 فیصد مہنگائی ریکارڈ ہوا۔
گزشتہ مہینے شہروں میں سبزیاں 16.73 جبکہ انڈے 14.23 فیصد، دال چنا 10.21، بیسن 8.68 اور گندم 2.9 فیصد سستی ہوئی۔
دوسری طرف دیہات میں ایک مہینے میں تازہ پھل 13.97 فیصد، چینی 9.73 فیصد، گوشت 0.91 فیصد اور مصالحے 0.57 فیصد مہنگے ہوئے۔
مزیدپڑھیں:’یہ بھی ان کے بس کا نہیں ہے‘، بابر اعظم کی پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی میں اپریل کے دوران ہی پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید تین روز تک ہیٹ ویو رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا، کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 40.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر 40.7، شارع فیصل پر 40.5، ماڑی پور میں 39.5 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اپریل تک شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔