آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر دھماکہ سے ایک اہلکار جانبحق، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ جانبحق ہونے والے اہلکار نائک عطاء اللہ ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں میں سپاہی وکیل، سپاہی زاہد، سپاہی عباس اور سپاہی مشتاق شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ لگ رہا ہے، تاہم اسکی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی

راولپنڈی:

تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک فوڈ چین کے کورئیر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب رائیڈر ڈیوٹی پر تھا، حملے میں کورئیر عمر کو بلیڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی کورئیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، شہریوں نے فوڈ چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ "ابھی یہ فوڈ چین بند نہیں ہوا؟ اسے بند کرو!"

وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک 
  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • نکسلزم کو ختم کرنے کی ہماری مہم جاری رہے گی، امت شاہ
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی