وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، لڑم عشیرئی درہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری  ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی  دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کے روز دن بھر تیز دھوپ رہی تاہم افطار سے کچھ دیر پہلے گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پچھلے کئی ماہ سے مسلسل خشک موسم کے بعد پچھلے ایک ہفتے سے بارشوں کا موسم جاری ہے۔

اُدھر دیر کے شہری علاقوں میں بارش  اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، لڑم عشیرئی درہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری  ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں جب کہ بارش اور برفباری کے بعد بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں رستم کے علاقے تحصیل بھر اور مضافاتی علاقوں گزشتہ شب سے بارش جاری ہے۔  مسلسل اور موسلادھار بارش سے موسم دوبارہ ٹھنڈا ہوگیا۔ سڑکوں  اور نشیبی علاقے مسلسل بارش کی وجہ سے زیر آب آ چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: برف باری کا کی وجہ سے

پڑھیں:

توہین عدالت درخواست کے تحت آئی جی خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری

عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر آئی جی خیبر پختونخوا کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کے تحت نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئی جی سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔ توہین عدالت درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوابی سٹی سرکل تھانہ پر حملہ کیا گیا۔

تھانہ کی دوبارہ تعمیر بین القوامی معیار کے مطابق کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس کو پولیس تھانے کی تعمیر کا حکم دیا تھا ۔ عدالتی احکامات  پر ابھی تک تعمیل نہ ہوسکی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست دائر کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آئی جی خیبر پختونخوا کے خلاف توہین عدالت کاروائی کریں۔

عدالت نے آئی جی کو نوٹس جاری کرکے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • 19 دسمبر سے شدید یخ بستہ موسم ,محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
  • ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا
  • توہین عدالت درخواست کے تحت آئی جی خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری
  • ٹنڈولہیار،موسم سرما آتے ہیں گیس لوڈشیڈنگ شروع