گورنر ہاؤس سندھ میں افطار کے بعد ہونے والی لکی ڈرا میں خاتون کا 120 گز کا پلاٹ نکل آیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے گرینڈ افطار و ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی۔ لکی ڈرا کے موقع پر سماجی کارکن علی شیخانی، ظفر عباس بھی موجود تھے۔ لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ گورنر سندھ نے دونوں بیٹیوں کی شادی کے لئے ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ گھر کی تعمیر کے لئے کنسٹرکشن کی مد میں 10 لاکھ روپے بھی دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ایک یوٹیوبر کو ایک لاکھ روپے کیش اور ٹچ موبائل بھی دینے کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نازیہ امتیاز گورنر سندھ لکی ڈرا
پڑھیں:
کراچی:قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، فریال تالپورکا قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-06-6