بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جن کے بارے میں تاجدارِ کائنات کا فرمان عالیشان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور فرمایا کہ جو شخص فاطمہ کو ناراض کرتا ہے وہ مجھے ناراض کرتا ہے۔ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی سادگی، قناعت اور ایثار کا ایسا نمونہ ہے کہ جس کی دوسری کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیدہ فاطمۃ الازہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم وصال پر کہا ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کی تمام قرابت و ذریتِ پاک کی سردار اور مرکز و محور سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا ہیں۔ آقاؐ کی تمام قرابت سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے گرد گھومتی ہے۔ آپؐ نے سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کو جنتی عورتوں کی سردار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جن کے بارے میں تاجدارِ کائنات کا فرمان عالیشان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور فرمایا کہ جو شخص فاطمہ کو ناراض کرتا ہے وہ مجھے ناراض کرتا ہے۔ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی سادگی، قناعت اور ایثار کا ایسا نمونہ ہے کہ جس کی دوسری کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا قیامت تک آنے والی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔ خواتین سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت اور اس باب میں فرامین رسولؐ کا مطالعہ کریں اور پھر ان اعمال کو اختیار کریں جو سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کا معمول تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر سیدنا علی المرتضیٰؑ نے عصمت مآب حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا سے دریافت فرمایا عورت کے لئے کون سی شے بہتر ہے؟ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا نے جواب دیا عورت کے لئے سب سے بہتر یہ ہے کہ اسے غیر مرد نہ دیکھے۔ کائنات کی اس افضل ترین بیٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ جب آپؐ کی طرف آتیں تو آپؐ شفقت و محبت میں کھڑے ہو جاتے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھاتے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ آپؐ جب سفر اختیار فرماتے تو سب سے آخر میں سیدہ فاطمۃ الازہرہ سلام اللہ علیہا سے گفتگو فرماتے اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے سیدہ کائنات کے پاس تشریف لے جاتے۔ حضرت بریدہؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کو عورتوں میں سب سے زیادہ محبت حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا سے تھی اور مردوں میں سے حضرت علی المرتضیٰ سے محبت فرماتے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ناراض کرتا ہے نے کہا کہ

پڑھیں:

وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے، بھاری ٹیکسز کے بعد بھی چکوال کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی آواز اٹھائے گی، چکوال سیمٹ فیکٹری کے مزدوروں کو انکے بقایا جات دلا کر رہوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب نے کسانوں اور کاشتکاروں کو پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی
  • کوشش کر رہے ہیں کہ رہ جانے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت سے رعایت حاصل کریں، سردار محمد یوسف
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ؛ سردار ایاز صادق
  • راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا
  • وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
  • تسخیر کائنات اور سائنسی ترقی کا لازم فریضہ
  • ہانیہ عامر ’سردار جی 3‘ میں کونسا کردار نبھا رہی ہیں؟ ناصر چنیوٹی نے بتا دیا
  • مسلم کانفرنس کو ختم کرنے والے ہمیشہ مایوس ہوئے ہیں، سردار عتیق
  • عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹوجرنلسٹ اسرائیلی حملے خاندان سمیت شہید