اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ایک سے دو روز میں ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات طے نہیں تھی.

بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے اور پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات


متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللّٰہ بن زاید آل نہیان نے  دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
  • سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ
  • بلاول کی کینالز پر شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی