پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے، گورنر پنجاب سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
اعزازی قونصل جنرل کوریا صوبہ خان بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں تجارت کیلئے پاکستان میں وسیع امکانات موجود ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولیات دی جائیں گی۔
پنجاب میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ساز گار ماحول ہے ۔یاد رہے کہ چند روزقبل گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان میں جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح تھی۔ سمندر پار پاکستانی ترسیلات کے ذریعے ملک کی خدمت کر رہے تھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پنجاب چیمبرسے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کی سید علمدار حسین شاہ ، نیو یارک سمال چیمبر کی قیادت میں ملاقات کی تھی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں۔ سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ تھے۔ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں۔ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا تھا تواوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی بزنس مین نے آگے بڑھ کر مدد کی تھی۔گورنر پنجاب نے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میں سرمایہ کاری پاکستان میں موجود ہیں تھا کہ
پڑھیں:
سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا
سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
جدہ/خالد نواز چیمہ )سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی والدہ، نیز سابق وفاقی وزیر چوہدری شھباز حسین کی بھابھی سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ، چوہدری فراز اور چوہدری فوق شیرباز کی تائی اماں کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں لدھڑ میں ادا کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی وسماجی کاروباری سرکاری افسران حلقے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔
سعودی عرب میں مقیم سیاسی، سماجی اور کاروباری صحافی سفارتکاروں دیگر شخصیات نے بھی مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ ان میں نمایاں شخصیات شامل تھیں: چوہدری مبشر افضل چیمہ رفاقت چیمہ عبداللہ افضل چیمہ افضال چیمہ خالدنواز چیمہ شھزاد ھنجرا ندیم عبداللہ آدھی نویدِ جٹ چوھدری اکرم فیض انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود سکریٹری جنرل عبدالخالق لک
شرکا نے کہا کہ مرحومہ نہ صرف اپنے خاندان میں معزز مقام رکھتی تھیں بلکہ علاقے اور کمیونٹی میں بھی ان کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری بی بی سی بھی ستھرا پنجاب کی معترف، صفائی ماڈل برمنگھم پہنچ گیا امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم