پمز کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، عمران خان کا طبی معائنہ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
راولپنڈی (اوصاف نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے معاملے پر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کی۔
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹے تک جیل میں رہی۔ ڈاکٹروں میںعمران خان کی صحت کے حوالے سے معائنہ کیا .
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈاکٹروں کی
پڑھیں:
سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
پشاور:سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔
رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔