وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں بلکہ یہ جاندار ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور ہمارے ماحول اور معیشت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال جنگلی حیات کے عالمی دن کا تھیم ’وائلڈ لائف کنزرویشن فنانس: لوگوں اور اپنے سیارے زمین میں سرمایہ کاری‘ صحت مند ماحولیاتی نظام، پائیدار معیشتوں اور انسانی بہبود کو برقرار رکھنے میں جنگلی حیات کے ناگزیر کردار کو تسلیم کرتے ہوئے جنگلی حیات کی نسلوں کے تحفظ کے لیے جدید مالیاتی طریقہ کار کی اہم ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیےگلگت بلتستان: بلیوشیپ ایوارڈ حاصل کرنے والے افسر کمال الدین جنگلی حیات کا تحفظ کیسے کرتے ہیں؟
’اپنے لوگوں اور کرہ ارض دونوں کے لیے پائیدار مستقبل میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے، ہمارا گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو معاشی مواقع فراہم کرتا ہے جو غیر قانونی شکار اور رہائش گاہوں کی تباہی کو روکتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں کے حوالے سے بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (CITES) پر دستخط کرنے سے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف قانون سازی کو تقویت ملتی ہے۔ مزید برآں، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB)، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے تحت، زخمی، یتیم اور جبر و زیادتی کا شکار جانوروں کی بحالی کے لیے وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد انہیں جنگلی میں دوبارہ شامل کرنا یا ان کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے والی پناہ گاہوں میں جگہ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت مقامی کمیونٹیز، ماحول کے تحفظ کرنے والوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنا رہی ہے۔
انہوں نے پاکستانیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے! پاکستان کی خوبصورت جنگلی حیات کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں اور عالمی برادری کے ایک فرض شناس رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنگلی حیات کے عالمی دن شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف شہباز شریف نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، دہشتگرد گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ 1991 میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992 کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی
مزید :