جامعہ این ای ڈی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 15 روز کے اندر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو کراچی کی جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا۔ جامعہ این ای ڈی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی دوسری 4 برس کی مدت مکمل ہونے پر قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وہ مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک اس عہدے پر فائز رہیں گے، ڈاکٹر سروش لودھی کی مدتِ ملازمت رواں ماہ 21 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے۔ محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکریٹری عباس بلوچ نے قائم مقام وی سی کیلئے 3 نام بھیجے تھے، جن میں آرکیٹیکچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل شیخ اور شعبہ برقیات کے پروفیسر سعد احمد قاضی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر ترین پروفیسر ہونے کے ناتے ڈاکٹر نعمان احمد کے نام پر اتفاق کیا ہے، ڈاکٹر نعمان 22 مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ادھر جامعہ این ای ڈی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 15 روز کے اندر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد جامعہ این ای ڈی وائس چانسلر

پڑھیں:

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور وکلاء شریک ہوئے ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلیٰ عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈسرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وفد ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر جائیں گی۔ 

دورے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ چیف جسٹس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جسٹس شاہد وحید عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اجلاس میں خطاب کریں گے۔

معروف پاکستانی مصور عمران قریشی کی نمائش "وینشنگ پوائنٹس" کا افتتاح، سفیرپاکستان فیصل نیاز  ترمذی کی مستقبل میں تعاون  کی یقین دہانی

اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ترکیہ جائیں گے جہاں وہ آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دورے کے دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وطن واپسی تک جسٹس منصور قائم مقام ہوں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا‘جسٹس منیب اخترنے حلف لیا 
  • کراچی میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
  • وائس چانسلر کا انتخاب؛ این ای ڈی کے لیے تین نام شارٹ لسٹ
  • جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • آدرشی بزرگوں کی آخری کڑی
  • چارٹر انسپیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے لیے پروفیسر سروش لودھی کا انتخاب 
  • انتہا پسندی کے خلاف نوجوانوں کی مؤثر حکمت عملی، جامعہ کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد