سنیتا آہوجا نے بلا آخر گووندا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سینئر بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر لب کشائی کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے گووندا اور سنیتا کی طلاق کی خبروں نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا تھا اور سب ہی کو سنیتا آہوجا کے بیان کا انتظار تھا۔
گووندا نے ان خبروں کو میڈیا والوں کے بزنس کرنے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے انہیں درگزر کردیا تھا جس کے بعد اب ان کی اہلیہ نے بیان جاری کردیا ہے۔ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کی ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم دونوں کو کوئی الگ نہیں کرسکتا‘۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.
سنیتا آہوجا نے الگ رہنے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’علیحدہ رہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ (گووندا) سیاست میں آئے، ہماری بیٹی بڑی ہو رہی تھی، اور پارٹی کے بہت سے کارکن ہمارے گھر آتے تھے اس لئے ہم نے اپنے گھر کے بالکل سامنے ایک دفتر کی جگہ لی تاکہ ہم اپنی شارٹس میں گھر میں آزادانہ گھوم پھر سکیں‘۔
انہوں نے مزید کہا ’اگر اس دنیا میں کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ مجھے اور گووندا کو الگ کر سکتا ہے، تو وہ آگے آئے اور کوشش کرے۔‘
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سنیتا ا ہوجا نے
پڑھیں:
پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی جس کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا، یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔