Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:14:28 GMT

آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، مذاکرات کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، مذاکرات کا آغاز

 عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا جہاں پاکستان اورآئی ایم ایف  کے مابین  جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔  آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹرکر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت کر ینگے ۔   مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔ اسلام آباد پہنچنے پر سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی۔پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہورہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ کلائمٹ فناننسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریبا ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کیلئے تقریباایک ارب ڈالرزکلائمٹ فناننسنگ کابھی فیصلہ ہوگا۔دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین  پالیسی لیول مذاکرات ہوں گے، پاکستان 7ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پرعملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا،آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد پاور ڈویژن اور نیپراحکام کیساتھ مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد کی صوبائی حکام کیساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔  ذرائع کا  کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف وفد پاکستان کو 1.

1 ارب ڈالر جاری کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر باکو روانہ ہوگئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزارت ہوابازی کی محنت سے پی آئی اے کی بحالی میں حوصلہ افزا سمت نظر آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا باکو کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، وزیراعظم کی رہنمائی میں پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت قوی امید ہے کہ برطانیہ کی پروازیں بھی بہت جلد کھل جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ نئے روٹس بھی متعارف کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی فلیٹ میں نئے طیاروں کا بھی اضافہ کریں گے۔

ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانے، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

baku PIA باکو پی آئی اے

متعلقہ مضامین

  • عازمین حج کے لیے اہم خبر
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • سندھ میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز 
  • عازمین حج کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع