عمرکوٹ: کپری برادری کے گروپ نے مخالف کے گھر میں لوٹ مار کرکے مکان مسمار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
عمرکوٹ کے گاؤں جیون شاہ میں زمین کے تنازع پر کپری برادری کے ایک گروپ نے اپنے مخالف کے سیمنٹ سے بنے پکے گھر پر دھاوا بول کر اسے مسمار کردیا، سونے کے زیورات، نقدی، جانور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر ساتھ لے گئے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ گاؤں ہکرو دھورو کے کنارے واقع ہے جو ایک قدرتی آبی راستہ ہے۔
واقعے کے بعد اپنے گھر کے ملبے پر بے بس اور پریشان کھڑے محمد شریف کپری، محمد اشرف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے اس گھر میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملکیت والی زمین کے ایک ٹکڑے پر تعمیر کیا گیا تھا، لیکن ان کی اپنی برادری کے اندر ان کے حریف انہیں جائیداد خالی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ وہ خود قبضہ کر سکیں۔
متاثرہ خاندان نے بتایا کہ اتوار کے روز وہ لوگ آئے اور ٹریکٹر کی مدد سے گھر کو منہدم کرنا شروع کیا، فیملی کے مرد گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور گھر میں گھس آئے اور گھر کو منہدم کرنے سے پہلے اندر موجود تمام نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا، درانداز افراد گھر کے باہر موجود جانور بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ ملزمان کے خلاف کارروائی کریں اور ان کی دوبارہ آبادکاری کے لیے بھی اقدامات کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خاندان کی موت، 4 سالہ بچی کئی دن تک چاکلیٹ کھا کر زندہ رہی
نیویارک(نیوز ڈیسک) نیویارک کے ویک فیلڈ میں ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 38سالہ لیزا کاٹن اور ان کا 8سالہ بیٹا نذیر میلیئن اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔
لیزا کی 4 سالہ بیٹی، پرامس، معجزانہ طور پر زندہ ملی، جو چاکلیٹ سے لتھڑی ہوئی اپنی ماں کے بستر پر لیٹی تھی۔
حکام کے مطابق، لیزا، جو دمہ کی مریض تھیں، ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئیں۔
نذیر، جو قبل از وقت پیدا ہوا تھا اور فیڈنگ ٹیوب پر انحصار کرتا تھا، بھوک سے چل بسا۔ پرامس کئی دن تنہا زندہ رہی اور اب ہسپتال میں بہترحالت میں ہے۔ وہ اپنے نانا کی تحویل میں ہے۔
لیزا کے والد، ہبرٹ کاٹن، نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے اپنی بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
مالک مکان کے رابطے کے بعد، لیزا کی بڑی بیٹی نے اپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جہاں یہ دلخراش منظر دیکھنے کو ملا۔ پڑوسیوں نے اپارٹمنٹ سے ہفتوں تک بدبو آنے کی شکایت کی تھی ۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق، لیزا دماغی صحت کے مسائل سے کئی عرصے سے دوچار تھیں اور بچوں کی حفاظت کے ادارے کیساتھ اس کیخلاف کیس زیرِ سماعت تھا۔2021میں انہیں بچوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیویارک پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Post Views: 2