کانگریس ترجمان نے جلدی آؤٹ ہونے پر روہت شرما کو موٹا قرار دے دیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں روہت شرما 15 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے جس پر کانگریس ترجمان شمع محمد نے بھارتی کپتان کو ’موٹا‘ قرار دے دیا۔

شمع محمد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ"روہت شرما ایک کھلاڑی کے لیے موٹے ہیں، اُنہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے"۔

شمع محمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ روہت شرما کے بارے میں "ورلڈ کلاس" کا جملہ غیر حقیقت پسندانہ ہے اور انکا سابق کپتانوں گنگولی، سچن، دھونی، کپل دیو اور شاستری کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔

کانگریس ترجمان کے اس بیان پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور بی جے پی نے موقع غنیمت جان کر کانگریس کے خلاف محاذ کھول دیا۔

روہت شرما کے مداحوں نے بھی سخت ردعمل دیا اور ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعداد و شمار پیش کیے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس بیان کو کانگریس کی "ایمرجنسی ذہنیت" قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔  

حکمران جماعت کے ترجمان پردیپ بھنڈاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "کیا اب راہل گاندھی سیاست میں ناکامی کے بعد کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں؟"

شمع محمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تبصرہ "عمومی نوعیت" کا تھا اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی کیوں محدود ہے۔ 

دوسری جانب کانگریس نے بھی شمع محمد کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا سے متنازع پوسٹس ڈیلیٹ کرنے اور آئندہ احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔  

پارٹی کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے کہا کہ کانگریس اپنے قومی ہیروز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ایسے کسی بھی بیان کی حمایت نہیں کرتی۔"  

پارٹی قیادت کے حکم پر شمع محمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازعہ پوسٹ کے علاوہ وہ تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں جن میں وہ اپنی رائے کا دفاع کر رہی تھیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اب تک معافی نہیں مانگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کانگریس ترجمان روہت شرما

پڑھیں:

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور مشہور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دبئی می ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں انوشکا اور ویرات ایک شوٹ کے دوران ایک ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہنستے مسکراتے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈو نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے خوبصورت شہر ٹسکنی میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے 2021 میں اپنی بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے اکا کی پیدائش کے بعد اپنی چھوٹی سی فیملی کو مکمل کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by ???????????????????? ???????????????????? ???????????? ???????????????? (@wrogn.virat)

 

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • کراچی میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • سپریم کورٹ پر حملے بی جے پی کی سوچی سمجھی سازش ہے، کانگریس
  • پاکستان اور افغانستان کا کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق
  • کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • امریکن جیویش کانگریس کی طرف سے پاکستان کی تعریف سوالیہ نشان ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی