کینسر کے مرض میں مبتلا حنا خان نے رمضان المبارک کا خصوصی استقبال کیسے کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز اپنے مداحوں کے ساتھ خصوصی تصاویر اور پیغام کے ساتھ کیا۔
انہوں نے سحری اور افطاری کے دوران کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ ہلکے سمندری سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔
حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’رمضان مبارک! کیسی لگ رہی ہوں؟… دن 1 سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر.
A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan)
کینسر کے مرض سے لڑتی حنا خان کی یہ پوسٹ جلد ہی وائرل ہو گئی، اور کمنٹ سیکشن مداحوں کی مبارکبادوں اور نیک خواہشات سے بھر گیا۔
ایک مداح نے لکھا، ’’رمضان مبارک! اللہ آپ کو اچھی صحت اور خوشی دے۔‘‘ جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’ماشاللہ رمضان کریم۔‘‘
کچھ مداحوں نے اداکارہ کی صحت کےلیے دعائیں بھی کیں، ایک صارف نے لکھا، ’’اللہ ہمارے نیک اعمال کو قبول فرمائے، ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، اور پریشانیوں کو آسان فرمائے۔‘‘
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حنا خان گزشتہ سال جون میں اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد سے اپنی صحت کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں کچھ علامات محسوس ہو رہی تھیں، لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ صورتحال اتنی سنگین ہوسکتی ہے۔ تاہم، حال ہی میں انہوں نے اپنی کیموتھراپی مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے اور وہ صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔
حنا خان آخری بار ٹی وی سیریز ’گرہ لکشمی‘ میں نظر آئی تھیں، جو جنوری میں ریلیز ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر پر بھی توجہ مرکوز رکھی ہے، اور اپنے مداحوں کو ہر قدم پر اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔