جوز بٹلر، دھونی کے نقش قدم پر نہیں چل سکے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سبکدوش ہونے والے انگلش کپتان جوز بٹلر وعدے کے باوجود مہندرا سنگھ دھونی کے نقش قدم پر نہیں چل سکے۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ناکامی پر بٹلر نے انگلش وائٹ بال ٹیم کی قیادت چھوڑ دی ہے، اس کے بعد اس تاثر کو مزید تقویت ملی ہے کہ عظیم پلیئرز ہمیشہ عظیم کپتان نہیں بن پاتے۔
وکٹ کیپر عمومی طور پر بہترین کپتان ثابت ہوتے ہیں اور بٹلر بھی وکٹ کیپنگ کرتے ہیں۔
انگلش پلیئر جوز بٹلر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی طرح کامیاب رہنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنے اس عہد کی تکمیل نہیں کر پائے۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ ٹیم بری طرح ناکام رہی اور گروپ کے تمام میچز ہار گئی۔ انگلش ٹیم کو آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک 13 ہزار 571، کیرون پولارڈ 13 ہزار 537 اور ویرات کوہلی 13 ہزار 208 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں: ابرار کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کا حسن علی نے مذاق بناڈالا
میچ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ہوٹل میں رات گئے ڈیوڈ وارنر کیلئے ٹیم روم میں ایک تقریب رکھی اور اہم سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا۔