Express News:
2025-12-13@23:32:47 GMT

نیو یارک میں ایلون مسک کے خلاف احتجاج پر 9 افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

نیویارک: ہفتے کے روز نیویارک میں ٹیسلا شوروم کے باہر مظاہروں کے دوران پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ مظاہرے ایلون مسک کی وفاقی ملازمین کی برطرفیوں میں مبینہ شمولیت کے خلاف کیے گئے۔

’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ نامی اس احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جو امریکا بھر میں ٹیسلا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حصہ تھا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ٹیسلا جلاؤ، جمہوریت بچاؤ" اور "امریکا میں آمریت نامنظور"۔

ایلون مسک، جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں امدادی معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔

100,000 سے زائد وفاقی ملازمین یا تو نوکریاں چھوڑ چکے ہیں یا برطرف کیے جا چکے ہیں، جن میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے ماہرین، سائنسی محققین اور توانائی فراہم کرنے والے عہدیداران شامل ہیں۔

مظاہروں کے منتظمین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹیسلا کے شیئرز فروخت کریں اور کمپنی کا بائیکاٹ کریں۔ معروف اداکار اور فلمساز ایلکس ونٹر نے کہا کہ "مسک کو ٹیسلا سے الگ کرنا، اس حکومت کے پیسے اور طاقت پر کاری ضرب ہوگا۔"

ٹیسلا اور وائٹ ہاؤس کے ترجمانوں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

موسیٰ خیل، انگاروں پر چلانے کا واقعہ،  6 مشتبہ افراد گرفتار

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 6 مشتبہ افراد کو چوری کے شبے میں انگاروں پر چلانے کے واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدام پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ واقعہ ایک مقامی دکاندار کی 20 ہزار روپے کی چوری کے شبے پر سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسیٰ خیل میں جرگے کا ظالمانہ فیصلہ: 8 افراد دہکتے انگاروں پر چلنے پر مجبور، مقدمہ درج

واقعہ موسیٰ خیل میں پیش آیا، جہاں مقامی دکاندار نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کی دکان سے 20 ہزار روپے چوری ہوئے ہیں۔ چھوٹے جرگے نے مشتبہ افراد کو سزا دینے کے لیے انگاروں پر چلانے کا فیصلہ کیا، اور غلام محمد نامی شخص نے انگارے تیار کیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد اس واقعے میں ملوث 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے 2 کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک کے مطابق تمام ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ قانون سے بالاتر اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس فرسودہ رسم اور انسانیت سوز عمل پر شدید اظہارِ برہمی کیا اور فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انگاروں پر چلانے کا واقعہ بلوچستان سرفراز بگٹی موسیٰ خیل وزیراعلیٰ بلوچستان

متعلقہ مضامین

  • میٹرو بس ملازمین کی ہڑتال ختم، سروس بحال
  • سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر، حکومت نے آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ مان لیا
  • محرابپور،سیپکو کیخلافFIA کی تحقیقات شروع ،ملازمین سراپا احتجاج
  • اگر حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو بی جے پی پرانے کیس کھول کر گرفتار کرتی ہے، اکھلیش یادو
  • بلغاریہ میں مہنگائی اور کرپشن کیخلاف عوام سڑکوں پر‘ وزیراعظم مستعفی
  • حکومت مخالف احتجاج، بلغاریہ کے وزیرِ اعظم مستعفی
  • سرکاری کمپنیوں کی نجکاری ہندوستان کی روح پر حملہ ہے، راہل گاندھی
  • موسیٰ خیل، انگاروں پر چلانے کا واقعہ،  6 مشتبہ افراد گرفتار
  • میرپورخاص،واپڈا ملازمین کا ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا شورشرابہ،اجلاس احتجاج کی نذر